Latest News

ہسٹری شیٹروں کی حرکتوں پر پولیس کی گہری نظر، جرائم چھوڑ کر راہ راست پر آنے کی نصیحت۔

ہسٹری شیٹروں کی حرکتوں پر پولیس کی گہری نظر، جرائم چھوڑ کر راہ راست پر آنے کی نصیحت۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
ایس ایس پی سہارنپور ڈاکٹر وپن تاڈا کی ہدایت پر ضلع کے تمام تھانوں میں ہسٹری شیٹرز پر گہری نظر رکھنے کے مقصد اور سیدھے راستہ پر لانے کے لئے میٹنگوں کاانعقاد کیاجارہاہے۔ اس دوران متعلقہ تھانہ انچارجز نے ہسٹری شیٹروں کو ہدایت کی کہ اگر آئندہ کسی بھی جرم میں ملوث پائے گئے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ شہرکوتوالی میں سات، منڈی میں 14، قطب شیر میں 16، صدر بازار میں تین، کوتوالی دیہی علاقوں میں پانچ، جنک پوری میں دس، فتح پور میں آٹھ، بہٹ میں 12، رام پور منیہارن میں 17، دیوبند میں 18ہسٹری شیٹروں سمیت ضلع میی کل 208 ہسٹری شیٹروںکے ساتھ میٹنگ کی گئی۔ حالانکہ پورے ضلع میں کُل 1315 ہسٹری شیٹر ہیں۔ اس دوران پولیس نے ہسٹری شیٹروں کو معمول کی زندگی گزارنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے کہا کہ وہ جرائم کا راستہ چھوڑ کر سماج کے قوم دھارے میں واپس آئیں اور ایمانداری سے زندگی گزاریں۔ فتح پور ستیندر نگر کے پولیس اسٹیشن اور بہٹ میں انسپکٹر برجیش کمار پانڈے نے بتایا کہ پولیس نے تھانے کے ہسٹری شیٹر بدمعاشوں کی تصدیق کی اور ان کے کام اور قیام کے بارے میں معلومات لینے کے ساتھ ان کا ڈوزئیر بھرا۔ بہٹ انسپکٹر نے بتایا کہ دو ہفتے تک جاری رہنے والی اس مہم میں اب تک 27 ہسٹری شیٹرز کی پولیس نے تصدیق کی ہے۔
دوسری جانب سہارنپور کے سرساوہ تھانہ علاقے میں نیشنل ہائی وے پر ڈھابہ مالک پر گولی چلانے کے ملزم نے تھانہ پہنچ کر جرئم چھوڑ نے کی بات کہی۔ آج صبح نکوڑ تھانہ علاقہ کے گاو ¿ں کھجوری کا رہنے والا شب نور عرف فوجی پولیس تصادم کے خوف سے تھانہ سرساوہ پہنچا، جہاں اس نے اپنے ماضی کے جرائم کی معافی مانگتے ہوئے مستقبل میں جرائم نہ کرنے کا عزم کیا۔ سرساوہ پولیس اسٹیشن کے انچارج انسپکٹر دھرمیندر سنگھ نے بتایا کہ 20 نومبر 2021 کو شب نور نے اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ قومی شاہراہ 344 پر سرساوہ تھانہ علاقے کے گاو ¿ں جھبیرن کے قریب واقع ڈھابے مالک اوپیندر کو گولی ماری تھی۔ اوپیندر کو تشویشناک حالت میں ضلع اسپتال میں علاج کرانے کے بعد ہائر سنٹر ریفر کردیا گیا۔ معاملے میں زخمی جتیندر کے بھائی ساکن گاوں کرشنائی تھانہ رام پور منیہاران نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا، جس میں تینوں ملزمان کو پولس نے جیل بھیج دیا تھا جہاں سے شب نور ضمانت حاصل کر کے واپس آ گیا تھا۔ لیکن جب پولیس نے ان تینوں کے خلاف گینگسٹر ایکٹ لگایا تو شب نور نے انکاونٹر کے خوف سے سرساوہ تھانے پہنچ کر ہتھیار ڈال دیئے۔ پولیس نے ملزم کا چالان کر کے اسے عدالت میں پیش کر کے جیل بھیج دیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر