Latest News

دیوبند ڈولپمینٹ فورم کی جانب سے شہر کو ہرا بھرا بنانے کیلئے شجر کاری مہم کا آغاز۔

دیوبند ڈولپمینٹ فورم کی جانب سے شہر کو ہرا بھرا بنانے کیلئے شجر کاری مہم کا آغاز۔
دیوبند: سمیر چودھری۔
دیوبند شہر کو ہرا بھرا بنانے کے مقصد سے کام کررہے دیوبند ڈیولپمنٹ فورم نے آج محلہ بڑ ضیاء الحق پر شجر کاری کرتے ہوئے اپنے مشن کا آغاز کیا۔ اس دوران فورم کے عہدیداران نے سبھی سے ایک ایک پیڑ اپنے گھر اور دوکان کے سامنے ضرور لگانے کی اپیل کی۔
محلہ بڑضیاء الحق پر دیوبند ڈیولپمنٹ فورم کے زیر اہتمام شجرکاری پروگرام میں بطور مہمان خصوصی پہنچے سی او رام کرن سنگھ نے شجرکاری اور ماحولیات کو بہتر بنانے کے لئے سبھی دیوبند کے عوام سے پیڑ لگانے کی اپیل کی۔ سی او رام کرن سنگھ نے کہ دیوبند ڈیولپمنٹ فورم نے جو مہم چلائی ہے وہ قابل تعریف ہے۔ انہو ں نے کہا کہ حکومت وانتظامیہ کی جانب سے اس مہم میں بھرپور تعاون کیا جائے گا۔ 
فورم کے بانی عاطف سہیل صدیقی نے بتایا کہ ہماری فورم کی جانب سے دیوبند کو کلین اور گرین بنانے کے لئے برابر مہم چلائی جارہی ہے۔ انہوں نے سبھی سے اس مہم میں تعاون کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیولپمنٹ فورم کا شہر میں 50 ہزار پیڑ لگانے کا ہدف ہے۔ انہو ں نے کہا کہ جب تک ہمارے آس پاس کا ماحول صاف ستھرا نہیں رہے گا تو ہم صحت مند نہیں ہوسکتے۔ اس لئے ہر شخص کو چاہئے کہ وہ کم سے کم ایک پیڑ ضرور لگائیں۔ 
فورم کے صدر اشرف بھارتی نے کہا کہ درخت ہماری زندگی کے لئے بڑے اہم ہیں اس سے ہمیں آکسیجن ملتی ہے۔ آج جو مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں اس کی وجہ یہی ہے کہ ہم نے اپنے آس پاس کے درختوں کو کاٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب اگر ہمیں صحت یاب رہنا ہے تو پیڑ لگانے ہوں گے، اس موقع پر پنجاب نیشنل بینک کی منیجر ارچنا دیوی، سید حارث، یوسف خلیل، انصار مسعودی، نجم عثمانی، ضرار بیگ، نبیل مسعودی، صائم صدیقی، وجاہت انور، جمال ناصر، عالم خان وغیرہ موجود رہے۔ 

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر