Latest News

دیوبند عید گاہ روڑ کی خستہ حالی سے علاقہ کے باشندہ پریشان، بار بار مطالبہ کے باوجود میونسپل بورڈ اس مسئلہ کے حل کیلئے تیار نہیں۔

دیوبند عید گاہ روڑ کی خستہ حالی سے علاقہ کے باشندہ پریشان، بار بار مطالبہ کے باوجود میونسپل بورڈ اس مسئلہ کے حل کیلئے تیار نہیں۔
دیوبند: سمیر چودھری۔
گزشتہ کافی دنوں سے خستہ حال عیدگاہ روڑ اور ٹوٹی ہوئی نالیوں کے سبب سڑ ک پر پانی بھرنے سے جہاں علاقہ کے باشندے پریشان ہیں وہیں سڑک سے گزرنے والے طلبہ وطالبات اور دیگر لوگوں کو بھی کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اس سلسلہ میں علاقہ کے باشندو ں کی جانب سے متعدد مرتبہ نگر پالیکا انتظامیہ سے سڑک اور نالیوں کی تعمیر کا مطالبہ کیا جاچکا ہے، لیکن ابھی بھی اس مسئلہ کا کوئی حل نہیں ہوا۔
آج ایک مرتبہ پھر قاسم پورہ روڈ بغیر بارش ہی پانی سے لبریز ہے جس کی وجہ سے اسکول، کالج، آنے جانے والے طلبہ وطالبات اور نمازیوں وآس پاس کے افراد کے ساتھ دیہی علاقوں سے شہر آنے والے راہ گیروں کو بھی زبردست مشقت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اس طرف نہ تو نگر پالیکا کوئی توجہ دے رہی ہے اور نہ ہی عوامی نمائندے اس طرف دیکھنے کو تیار ہیں۔ محلہ کے رہنے والے محمد اویس، عتیق احمد، اعظم، مظاہر صدیقی، شمیم احمد، سعود احمد، جہانگیر، ظہیر وغیرہ نے نگر پالیکا انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پورے علاقہ میں بڑے پیمانے پر صاف صفائی کرانے کے ساتھ ساتھ سڑک اور نالیوں کی مرمت کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کافی دنوں سے سڑک اور نالیوں کی حالت خستہ بنی ہوئی ہے جس سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انہو ں نے بتایا کہ اس تعلق سے کئی مرتبہ ایس ڈی ایم دیوبند، ای او نگر پالیکا اور چیئرمین کو مکتوب بھی بھیجا گیا ہے مگر ابھی تک کوئی سنوائی کسی سطح سے نہیں ہوپائی ہے۔
انہوں نے نگر پالیکا سے مطالبہ کیا کہ عیدگاہ کے دونوں جانب سے گزرنے والی سڑکیں اورنالیاں تقریباً گزشتہ ایک سال سے ٹوٹی ہوئی ہیں جس کا گندہ پانی لگاتار سڑک پر بھرا ہوا ہے۔ جس کے سبب اس روڈ سے گزرنا مشکل ہورہا ہے، علاقہ کے باشندوں کا کہنا ہے کہ اگر نگر پالیکا کی جانب سے جلد ہی اس طرف توجہ نہ دی گئی تو وہ احتجاجی مظاہرہ کرنے پر مجبور ہوں گے۔ 

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر