Latest News

دیوبند میں محکمہ بجلی کی ٹیم کو دیہی لوگوں نے بنایا یرغمال، چیکنگ کرنے گاوں پہنچی تھی ٹیم، موقع پر پہنچی پولیس نے کرایا آزاد۔

دیوبند میں محکمہ بجلی کی ٹیم کو دیہی لوگوں نے بنایا یرغمال، چیکنگ کرنے گاوں پہنچی تھی ٹیم، موقع پر پہنچی پولیس نے کرایا آزاد۔
دیوبند:  سمیر چودھری۔
محکمہ بجلی کے ایس ڈی او پلکت ٹنڈن کی قیادت میں جے ای راہل بنسل، رام چندر، مظفر حسین، پی جی ٹو پلوان، وجے وغیرہ پر مبنی محکمہ کی ٹیم چیکنگ کرنے کے لئے گاﺅں پہنچے تو گاو ¿ں کے باشندوں نے ان کے ساتھ نازیبا سلوک کرتے ہوئے ہاتھا پائی کی اور ٹیم کو تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ تک یرغمال بنائے رکھا۔ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے محکمہ بجلی کی ٹیم کو گاﺅں کے باشندوں سے آزاد کرایا، محکمہ بجلی کے ایس ڈی او نے 6افراد کو نامزد کرتے ہوئے 20نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ میں تحریر دی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق دیوبند سے تقریباً تین کلو میٹر دور پر واقع لبکری گاﺅں میں آج صبح محکمہ بجلی کی ٹیم چیکنگ کے لئے پہنچی تھی ، بتایا جاتا ہے کہ گاﺅں کے رہنے والے بابر نام کے شخص کے گھر چیکنگ کرتے وقت وہاں پر چوری پائی گئی جس کے بعد بابر اور محکمہ بجلی کی ٹیم کے درمیان بحث ومباحثہ ہوگیا ۔ اسی دوران بڑی تعداد میں گاﺅں کے باشندے جمع ہوگئے اور محکمہ بجلی کی ٹیم کے ساتھ نازیبا سلوک کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی کرنے لگے۔ محکمہ بجلی کے افسران کا الزام ہے کہ گاﺅں کے باشندوں نے اسی دوران محکمہ کی ٹیم کو یرغمال بنالیا اور تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ تک ان کو یرغمال بنائے رکھا ۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی دیوبند سے پولیس گاﺅں پہنچی اورمحکمہ بجلی کی ٹیم کو گاﺅں کے باشندوں سے آزاد کرایا۔ محکمہ بجلی کی ٹیم کے ملازمین اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ایس ڈی او پلکت ٹنڈن کی قیادت میں دیوبند کوتوالی پہنچے اور آدھا درجن نامزد سمیت تقریباً 20نامعلوم گاﺅں کے باشندوں کے خلاف دیوبند کوتوالی میں تحریر دی۔ محکمہ بجلی کے افسران کا الزام ہے کہ گاﺅں کے باشندوں نے ان کی ڈائری کو پھاڑ دیا اور موبائل سے ویڈیو بھی ڈیلیٹ کردی۔ اس سلسلہ میں تھانہ انچارج پربھاکر کینتورا نے بتایا کہ محکمہ بجلی کی جانب سے لبکری گاﺅں کے افراد کے خلاف تحریر موصول ہوگئی ہے اور اس پورے معاملہ کی تفتیش کرائی جائے گی ، جو بھی اس معاملہ میں قصوروار پایا جائے گا ان کے خلاف مقدمہ قائم کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر