Latest News

دیوبند میں اسٹیٹ ہائی وے پر دردناک حادثہ، تیز رفتار کار ٹرالی میں گھسنے سے چار ہلاک، ٹرالی سوار خواتین اور بچوں سمیت ڈیڑھ درجن شدید طور پر زخمی۔

دیوبند میں اسٹیٹ ہائی وے پر دردناک حادثہ،  تیز رفتار کار ٹرالی میں گھسنے سے چار ہلاک، ٹرالی سوار خواتین اور بچوں سمیت ڈیڑھ درجن شدید طور پر زخمی۔
دیوبند: سمیر چودھری۔
دیوبند: مظفر نگر اسٹیٹ ہائی وے پر گاؤں گھلولی کے قریب ایک ٹریکٹر ٹرالی اور کار کے درمیان تصادم میں کار سوار طالبہ سمیت چار کی موت ہو گئی۔ جبکہ کئی بچوں سمیت 16 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہائر کیئر سنٹر ریفر کر دیا گیا۔
پیر کی شام، ریاستی شاہراہ-59 پر گائوں گھلولی کے نزدیک مظفر نگر کے پنچیڈا گاؤں سے 13ویں سے واپس آرہے گاوں سنہائیٹی کے لوگوں کی ٹریکٹر-ٹرالی میں ایک تیز رفتار کار نے ٹکر ماردی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ موقع پر افرا تفری مچ گئی۔
دیوبند کے گاؤں رنسورا کی رہنے والی شیوانی (18) بیٹی ستیندر تیاگی جو مظفر نگر کے بیگراج پور میں نرسنگ کا کورس کر رہی تھی اور کار ڈرائیور روہانہ شوگر مل ساکن سارتھک ولد دنیش کمار کی موت ہو گئی۔ جبکہ ساوتری (55) بیوی تیج پال ساکن گاؤں سنہائیتی کی سی ایچ سی میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔ وہیں 47 سال کی گیان وتی نے راستے میں دم توڑ دیا۔ درجنوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہائر کیئر سینٹر ریفر کر دیا گیا۔ جبکہ دیگر زخمیوں کو ان کے لواحقین نے ابتدائی طبی امداد کے بعد نجی نرسنگ ہوم میں داخل کرایا۔ اس دوران سی ایچ سی زخمیوں کے چیخوں سے گونجتا رہا۔ ایس ڈی ایم دیپک کمار اور سی او رام کرن سنگھ نے بتایا کہ ٹریکٹر ٹرالی سوار مظفر نگر کے گاؤں پنچیڈا سے 13ویں سے واپس آ رہے تھے۔ جبکہ کار میں سوار طالبہ اور نوجوان مظفر نگر کی طرف سے آرہے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ کار کی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر ٹرالی میں جا گھسی جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر