Latest News

یوم آزادی پر جامعہ رحمت گھگھرولی میں شاندار پروگرام کا انعقاد، آزادی کی افادیت اجاگر کرنے کے نکالی گئی پیدل ترنگا ریلی۔

یوم آزادی پر جامعہ رحمت گھگھرولی میں شاندار پروگرام کا انعقاد، آزادی کی افادیت اجاگر کرنے کے لئے نکالی گئی پیدل ترنگا ریلی۔
سہارنپور: آزادی کا امرت مہوتسو بھارت کی آزادی کے 75 سال اور بھارت کے لوگوں کی ثقافت اور مجاہدین آزادی کی شاندار تاریخ اور انکی کامیابیوں کو منانے کے لیے جامعہ رحمت گھگھرولی میں ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں یوم آزادی کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی گئی اور جوش و خروش کے ساتھ پیدل ترنگا ریلی نکالی گئی۔
طلباء،اساتذہ اور علاقے کے ذمہ دار حضرات جامعہ رحمت کے گراؤنڈ میں جمع ہوئے اور ملک کی آزادی کے 75 سال کا جشن منانے کے لیے آزادی کا پرچم لہرایا گیا اور طلبہ کی جانب سے قومی ترانہ پیش کئے گئے۔
یہ خوشنما، خوبصورت اور پرامن ترنگا ریلی جامعہ رحمت سے نکلی اور سلیم پور گدا بازار سے گزرتی ہوئی لودی پور چوک تک جا پہنچی اور اس کے بعد واپس ہوکر پُرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوئی۔
قبل ازیں مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی مہتمم جامعہ رحمت گھگھرولی نے مجاہدین آزادی کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ جنہوں نے ملک کی حفاظت اور اسکی بقا کے لئے اور ملک کو غلامی کے طوق سے آزاد کرانے کے لئے اپنی جانوں کی پرواہ نھیں کی اور بے خوف و خطر میدان جنگ میں کود پڑے اُن آزادی کے متوالوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ملک کے سارے لوگ انہیں سلام کرتے رہیں گے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر