Latest News

موجودہ حالات سے اہل مدارس کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، جمعیة علماء دیوبند کے تحت منعقد تحفظ مدارس اجلاس میں مفتی راشد اعظمی کا خطاب۔

موجودہ حالات سے اہل مدارس کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، جمعیة علماء دیوبند کے تحت منعقد تحفظ مدارس اجلاس میں مفتی راشد اعظمی کا خطاب۔
دیوبند: سمیر چودھری۔
جمعیة علماءیونٹ دیوبند کی جانب سے ”تحفظ مدارس اسلامیہ“ کے عنوان سے محلہ پٹھانپور ہ میں واقع جامع مسجدمغل والی ریتی چوک میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 78مدارس کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ میٹنگ کا آغاز دارالعلوم دیوبند کے استاذ قاری محمد اقرار بجنوری کی تلاوتِ قرآن سے ہوا۔
اس موقع پر دارالعلوم دیوبند کے نائب مہتمم مولانا مفتی راشد اعظمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ صدیوں سے جاری دینی خدمات کا نظام اور ملک کی خوش حالی کو برقرار رکھنے والی تحریک مدارس اسلامیہ کے نظام کو درہم برہم ، ہم آخری دم تک نہیں ہونے دیں گے ۔اس لیے حالات سے ہمیں قطعاً گھبرانا نہیں چاہئے ، ہر طرح کا مقابلہ دستور ہند اور آئین ملک کے مطابق قربانی دے کر اس فریضہ کو انجام دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
دارالعلوم زکریا کے مہتمم مولانا مفتی شریف خان قاسمی نے موجودہ دور میں مدارس اسلامیہ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مدارس اسلامیہ دین اسلام اور ملک میں امن اور سالمیت کے علمبردار ہیں ،ان کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،اسلئے متحد ہوکر دارالعلوم دیوبند اور جمعیة علماءہند کے فیصلوں کی تائید کریں۔مولانا مزمل علی قاسمی مہتمم جامعة الشیخ حسین احمد المدنی نے کہا کہ ہمیں مولانا ارشد مدنی صدر جمعیة علماءہند کے حکم کے مطابق اپنے مدارس کا حساب و کتاب صاف و شفاف رکھنا ہوگا، جب ہی ہمارے مدارسِ اسلامیہ ترقی کر سکتے ہیں۔ 
مولانا ظہور احمد قاسمی استاذ مدرسہ مظاہر علوم سہارنپور اور صدر جمعیة علماءضلع سہارنپور نے اپنے خطاب میں کہا کہ جمعیة علماءہند کے اکابر روزِ اول سے ملک کی سالمیت کے لئے اور بقا کو برقرار رکھنے کے لئے ہر طرح کی قربانی دیتے آئے ہیں ہمیں بھی جمعیة علماءہند کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے مدارسِ اسلامیہ کو ہر طرح سے باقی رکھنا ہے ، تاکہ ملک میں امن کو بحال رکھنے کے لئے مدارس کے طلبہ ہر طرح تیار رہیں۔ مولانا اسعد حقانی جنرل سکریٹری جمعیة علماءشہر سہارنپور نے بارہ نکاتی پروگرام جن کے تحت مدارسِ اسلامیہ فروغ پا سکتے ہیں ان کے اوپر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی کی اہمیت کو بیان کیا۔ مفتی سید امجد مدنی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ اگر ہمارے اکابرین ملک ہندوستان پر انگریز کے تسلط کو نظر انداز کر جاتے اور انگریز اپنے ناپاک منصوبہ کے تحت مساجد، مدارس اور خانقاہوں کو اجاڑنے میں کامیاب ہوجاتا تو نعوذ باللہ آج اُندلس کی طرح ہندوستان سے بھی اسلام رخصت ہوچکا ہوتا ، لہٰذا اپنے ملک کی ترقی کی کوشش کے لیے اور مذہب اسلام کو روشن کرنے کے لیے مدارس اسلامیہ کا اچھی حالت میں باقی رکھنا حکومت ہند کی اور علمائے کرام کی جماعت کی اہم ذمہ داری ہے۔
علاوہ ازیں مولانا مفتی احمد سعد مہتمم المعہد العلمی الاسلامی ، مولانا مفتی سید خبیب الحسنی بھی اپنے خیالات کااظہار کیا۔ میٹنگ کی صدارت مولانا مفتی امجد مدنی نے کی اور نظامت مولانا مفتی خادم حسین قاسمی آرگنائزر جمعیة علماءہند (دیوبند) نے انجام دی اور سبھی مہمانوں کاشکریہ اداکیا۔ میٹنگ میں مولانا مفتی اخلاق قاسمی، حاجی محمد یاسین (صدر جمعیة علماءدیوبند)، مولانا مسعود احمد قاسمی، مولانا مسرور احمد قاسمی، محمد عارف، مولانا محمد عمران قاسمی، مولانا محمد گل نواز قاسمی، مفتی محمد ظفر اللہ قاسمی، مولانا محمد مظفر قاسمی، مولانا قاری گلفام ، حافظ محمد گلفام ، مولانا محمد راشد قاسمی ، قاری محمد ثوبان، قاری محمد بابر، قاری محمد مبین ، محمد صدر الدین انصاری کے علاوہ اہم لوگوں نے شرکت کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر