Latest News

ہندوستان میں فارسی کی ترویج و اشاعت کے سلسلہ میں مولانا شہزاد قاسمی کی ایران کلچر ہاوس کے کاونسلر ڈاکٹر محمد علی ربانی سے خصوصی ملاقات۔

ہندوستان میں فارسی کی ترویج و اشاعت کے سلسلہ میں مولانا شہزاد قاسمی کی ایران کلچر ہاوس کے کاونسلر ڈاکٹر محمد علی ربانی سے خصوصی ملاقات۔
دیوبند: سمیر چودھری۔
دارالعلوم دیو بند کے فارسی زبان کے استاذ مولانا شہزاد قاسمی نے آج نئی دہلی میں واقع ایران کلچر ہاوس کے کاونسلر ڈاکٹر محمد علی ربانی سے ہندوستان میں فارسی زبان کی ترویج واشاعت کے سلسلہ میں خصوصی ملاقات کی۔ مولانا شہزاد قاسمی کو دیوبند کے محلہ قلعہ کے واقع مدرسہ تدریس القرآن میں ایران کلچر ہاوس کے تحت چلنے والے فارسی زبان کے سہ ماہی کورس کا استاذ بنایا گیا۔

اس موقع پرڈاکٹر علی ربانی نے کہا کہ ملک ہندوستان میں مولانا شہزاد جیسے فارسی جاننے والے لوگ بہت کم ملتے ہیں مجھے خوشی ہے کہ وہ انتی کم عمری میں فارسی ادب کا اتنا اچھا ذوق رکھتے ہیں وہ فارسی زبان کے ادیب ہونے کے ساتھ ہی مختلف علوم پر بھی عبور رکھتے ہیں ایسے افراد کو ہم بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ مولانا شہزاد قاسمی نے ڈاکٹرمحمد علی ربانی کودارالعلوم دیوبند میں دی جانے والی تعلیم کے بارے میں تفصیل سے بتایا ۔مولانا شہزاد قاسمی نے بتایا کہ ڈاکٹر علی ربانی نے دیوبند آنے اور دارالعلوم دیوبند ،وقف دارالعلوم دیوبند کو دیکھنے کی تمنا کا اظہار کیا ۔مولانا شہزاد قاسمی کو مدرسہ تدریس القرآن میں استاذ منتخب کئے جانے پر دارالعلوم دیوبند کے استاذ مفتی فہیم الدین بجنوری، مولانا مصلح الدین، مولانا اسعد قاسمی، مولانا مسعود مدنی، مولانا زبیر مدنی، انور انجینئر، اترپردیش اردو اکیڈمی کے رکن آزاد انصاری، معروف شاعر ڈاکٹر شمیم دیوبندی، ڈاکٹر ایس اے عزیز، مولانا عبدالروف منظر، مولانا راشد جمال عرشی، قاری عامر، قاری توحید عالم، حاجی اسعد واجدی، مولانا حسان غانم، نسیم انصاری ایڈوکیٹ، ڈاکٹر عثمان مسعود رمزی، انظار الٰہی وغیرہ نے مولانا شہزاد قاسمی کو مبارکباد دی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر