Latest News

موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب، سرکاری دفاتر میں پانی بھرنے سے لوگ پریشان،دیہی علاقوں کا رابطہ منقطع۔

موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب، سرکاری دفاتر میں پانی بھرنے سے لوگ پریشان،دیہی علاقوں کا رابطہ منقطع۔
دیوبند: سمیر چودھری۔
دیوبند علاقہ میں دو روز سے ہورہی موسلا دھار بارش سے شہر اور دیہی علاقوں کی سڑکیں پانی سے لبالب ہوگئیں جس کے سبب دیہی علاقوں کا تحصیل ہیڈ کوارٹر سے رابطہ کٹ گیا۔ اتنا ہی نہیں شہر میں زیادہ تر سرکاری دفاتر جہاں پانی میں ڈوبے نظر آئے وہیں شہر کی سڑکوں پر پانی بھرنے کے سبب لوگ پریشان نظر آئے جس سے نگرپالیکا کی صفائی نظام کے دعوﺅں کی پول کھل گئی ہے۔ وہیں زیادہ بارش ہونے کے سبب کسانوں کو اپنی فصلیں خراب ہونے کا ڈر بھی ستانے لگا ہے۔ آج بارش کی وجہ سے بازاروں میں بھی سناٹا پسرا نظر آیا اور دوکاندار ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہے۔ گزشتہ کل سے علاقہ میں لگاتار ہورہی بارش نے گزشتہ رات اور آج صبح بارش نے زبردست رفتار پکڑلی ، بارش کی وجہ سے ایس ڈی ایم دفتر سمیت دیوبندکے سرکاری دفاتر پانی سے لبالب ہوگئے ، وہیں شہر کے محلے ، کالونیوں میں سمیت نشیبی علاقوں میں بھی زبردست پانی بھرگیا اور لوگ بالٹی لے کر گھروں اور دوکانوں کے اندر گھسے پانی کو نکالتے ہوئے نظر آئے ،بارش کے سبب شہر کے بجلی دفتر میں پانی بھرنے کی وجہ سے وہاں پر تالہ لٹکا ہوا نظرآیا، بارش کی وجہ سے بجلی بھی متا ¿ثر ہوئی ۔ تقریباً 10گھنٹے کے بعد بجلی سپلائی کو درست کیا گیا ، وہیں سرکاری اسپتال میں بھی پانی بھرجانے سے مریضوں کو بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا، مریض اسپتال کی اوپی ڈی تک بھی نہیں پہنچ پائے ۔ اتنا ہی نہیں عدالت احاطہ میں پانی بھرنے کے سبب وکیل اور فریادی ایک دوسرے سے ملنے کا انتظار کرتے رہے، وکلاءکے ذریعہ نگرپالیکا ای او ڈاکٹر دھریندر رائے کو بذریعہ فون اطلاع دے کر عدالت احاطہ سے پانی نکلوانے کا نظم کرائے جانے کا مطالبہ کیا گیا ، موقع پر پہنچے صفائی ملازمین نے عدالت احاطہ سے پانی نکالنے کا نظم کیا۔ مگر بارش ہونے کے سبب پانی نکالنے میں انہیں بڑی پریشانیوں کاسامنا کرنا پڑا، جب کہ شہر کے آبکاری روڈ ، بڑضیاءالحق، عیدگاہ روڈ ، دارالعلوم روڈ ، شاہ ولایت، بیرون کوٹلہ، ریتی چوک، پٹھانپورہ ، محلہ بیریان سمیت اہم روڈوں پر پانی بھرنے کی وجہ سے شہر کے باشندوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا اور زیادہ تر لوگ اپنے گھروں سے باہر نہیں نکل پائے۔ یہی وجہ ہے کہ بازاروں میں بھی سناٹا رہا اور دوکاندار ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیٹھے رہے۔ دوسری جانب دیہی علاقوں کے راستے میں پانی بھرنے کی وجہ سے گاﺅں کے باشندوں کا تحصیل ہیڈ کوارٹر سے رابطہ کٹا رہا ۔ وہیں لگاتار ہورہی بارش سے کسانوں کو بھی اپنی فصلیں خراب ہونے کا ڈر ستانے لگا ہے۔ نگر پالیکا کے ذریعہ برسات سے قبل شہر میں کئے گئے صفائی کے سبھی دعوﺅں کی پول کھل گئی اور سڑکوں پر بارش کے بعد بھی گھنٹوں تک پانی بھرارہا۔ اس سلسلہ میں نگر پالیکا ای او ڈاکٹر دھریندر رائے نے کہا کہ بارش کے سبب سڑکوں پر کچھ وقت کے لئے پانی رُکا ہوا تھا لیکن صفائی کے نظام کی وجہ سے کچھ دیر بعد ہی پانی وہاں سے نکل گیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر