Latest News

استاذ نصاب ہی نہیں پڑھاتا بلکہ شخصیت کو نکھارتاہے: صبا صدیقی، پبلک گرلز انٹر کالج میں یوم اساتذہ جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا۔

استاذ نصاب ہی نہیں پڑھاتا بلکہ شخصیت کو نکھارتاہے: صبا صدیقی، پبلک گرلز انٹر کالج میں یوم اساتذہ جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا۔
دیوبند: سمیر چودھری۔
معروف عصری تعلیمی ادارہ”پبلک گرلز انٹر کالج“میںیوم اساتذہ جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا۔اس دوران طالبات نے ٹیچرز ڈے کی مناسبت سے مقالے پیش کئے اور یوم اساتذہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر صبا حسیب صدیقی نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ہندوستان کے دوسرے صدر جمہوریہ سرو پلی رادھا کرشنن جو پیشہ سے ایک ماہر فلسفی اور باکمال استاذ تھے ان کی یوم پیدائش 5ستمبر کو یوم اساتذہ کے طور پر مناتے ہیں۔سرو پلی رادھا کرشنن ایک عظیم علمی شخصیت کے حامل تھے اور ہندوستان ہی میں نہیں پوری دنیا میں مقبول تھے۔اساتذہ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انٹر سیکشن کی سینئر ٹیچر شبانہ ذکی نے کہا کہ اساتذہ کی اہمیت اس بات سے بھی ظاہر ہوتی ہے کہ دنیا کے تمام مذاہب میں والدین اور اساتذہ کے حقوق واحترام ادا کرنے کی تلقین کی ہے کیونکہ ایک بچہ کی تربیت میں جو کردار ماں کا ہوتا ہے وہی کردار بعد میں اساتذہ نبھاتے ہیں۔صفیہ گوھر نے یوم اساتذہ سے متعلق اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک استاذ بچہ کو صر ف تعلیمی نصاب ہی نہیں پڑھاتا بلکہ وہ اس کی شخصیت سازی بھی کرتا ہے ۔ روبینہ شہزاد نے اساتذہ کی اہمیت اور معاشرے کی فلاح وبہبود کے لئے ان کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایک استاذ اپنے شاگردوں کی تربیت اور درس وتدریس کے لئے اپنا سب کچھ قربان کردیتا ہے ۔سائنس ٹیچر اسرا خان اور منتشا نے استاذ کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک ٹیچر کا خوش گفتار،ہمدرد،مہذب،خوش اخلاق،رحمدل اور طالب علموں کا مددگار ہونا ضروری ہے۔انہوں نے طالبات سے کہاکہ اپنے اساتذہ کا عزت واحترام کرکے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور مہذب انسان بنیں ۔ان کے علاوہ ساجدہ شمیم،شاکرہ اور دیگر ٹیچرز نے بھی طالبات سے خطاب کے دوران یوم اساتذہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔پروگرام کے اختتام پر طالبات نے اپنی ٹیچرز کو تحائف دیکر اپنی عقیدت واحترام کا اظہار کیا۔اس موقع پر بڑی تعداد میں طالبات ،ٹیچرز اور کالج کا عملہ موجود رہا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر