Latest News

سہارنپور پولیس نے شادی کر کے لوٹنے والی دلہن اور اس کے ایک ساتھی کو کیا گرفتار۔

سہارنپور پولیس نے شادی کر کے لوٹنے والی دلہن اور اس کے ایک ساتھی کو کیا گرفتار۔
سہارنپور: سہارنپور پولیس نے لٹیری دلہن کے گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے دلہن اور اس کے ایک ساتھی کو گرفتار کر لیا ہے جو شادی کے بعد زیورات اور نقدی سمیت دیگر سامان لے کر فرار ہو تے تھے۔ تھانہ چلکانہ کے گاؤں پنچکوا کے رہنے والے پروین کی شکایت پر پولیس نے اس گینگ کا پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ گروہ مسلسل شادی کے نام پر بھولے بھالے لوگوں کو پھنسا کر لوٹ کی وارداتیں کر رہا تھا۔ یہی نہیں اس گینگ کے ارکان پولیس کی کارروائی کا خوف دکھا کر بھی لوگوں سے رقم بٹورتے تھے۔

ایس پی سٹی راجیش کمار نے بتایا کہ چلکانہ تھانہ کے گاؤں پنچکوا کے رہنے والے پروین نے گیتا عرف سلونی ساکن محلہ ٹانڈہ ضلع ادھم سنگھ نگر، اشفاق، نجمہ، سنجے ساکن گاؤں پاتھری، کنور سنگھ، راجکمارکنجا بہادر پور ضلع ہریدوار کے خلاف رپورٹ درج کرائی۔ پولیس نے تفتیش شروع کی تو منگل کو لٹیري دلہن اپنے ساتھی سمیت پکڑی گئی۔ پولیس دونوں کو تھانے لے گئی جہاں ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔
پروین نے بتایا تھا کہ سازش کے تحت ملزم گیتا عرف سلونی نے فرضی آدھار کارڈ، فرضی نام اور پتہ دے کر تین لاکھ روپے لے کر شادی کی تھی۔ اس کے بعد ملزمان نے جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکی دے کر رقم کا مطالبہ کیا۔ چار دن بعد گیتا گھر سے پیسے اور زیورات لے کر فرار ہو گئی۔ اتنا ہی نہیں، جہیز کے لیے ہراساں کرنے اور مار پیٹ کرنے کا الزام لگا کر پولس خوف ظاہر کر کے پیسے بٹورتی تھی۔ اسی طرح گیتا اب تک چار شادیاں کر چکی ہیں۔
ایس پی راجیش کمار نے بتایا کہ یہ گینگ طویل عرصے سے لوگوں کو نشانہ بنا رہا تھا۔ اس نے ہریانہ، اتراکھنڈ اور مغربی اتر پردیش میں کئی لوگوں سے شادی کر کے پیسے اکٹھے کیے ہیں۔ جب رقم جمع ہوتی تھی تو ملزمان بانٹ لیتے تھے، پولیس مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوشاں ہے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر