Latest News

یوگی حکومت کی نشہ مخالف مہم میں تعاون کریں علماء، نامور قلمکار شبلی رامپوری کی مسلم پرسنل لاءبورڈ اور جمعیة علماءہند سے اپیل۔

یوگی حکومت کی نشہ مخالف مہم میں تعاون کریں علماء، نامور قلمکار شبلی رامپوری کی مسلم پرسنل لاءبورڈ اور جمعیة علماءہند سے اپیل۔
دیوبند:سمیر چودھری:
قلمکار شبلی رامپوری نے آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ ،جمعیت علماءہند سے لےکر دیوبند دارالعلوم سے اپیل کی ہے کہ نشہ کے خلاف حکومت نے جو مہم چلائی ہے اس مےں اپنے طرف سے مدد کی جائےں کیونکہ نشہ موجودہ وقت مےں کسی ایک مذہب یا طبقہ کے لوگوں کو ہی نقصان نہیں پہنچا رہا ہے بلکہ اس نے ایک بڑی تعداد مےں نوجوانوں کو اپنے شکنجے مےں جکڑ لیا ہے اور وقت رہتے اگر نشے کے خلاف مضبوطی سے آواز بلند نہیں کی گئی تو پھر مستقبل مےں اس کا کافی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے ،پرےس کو جاری بیان مےں شبلی رامپوری نے کہا کہ یوپی کی یوگی حکومت نے نشے کے خلاف جس مضبوطی کے ساتھ مہم چلائی ہے وہ قابل تعریف ہے اگر اس مہم مےں علماءبھی ساتھ آجائےں تو اس مہم مےں اور زیادہ بہتر طرح سے کامیابی مل سکتی ہے ،علماءکی بات عوام خاص طور پر مسلمانوں مےں کافی اہمیت سے سنی جاتی ہے اور اس پر غور وفکر بھی کیا جاتا ہے اےسے مےں اگر آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ سے لےکر جمعیة علماءہند اور دیوبند دارالعلوم کی طرف سے نشے کے خلاف عوام مےں بےداری پےدا کرنے کی کوشش کی جائے تو حکومت کی نشے کے خلاف جو مہم چل رہی ہے اس کے کافی بہتر نتائج مستقبل مےں ہمارے سامنے آئےں گے ۔شبلی رامپوری نے حکومت کی اس مہم مےں مسلم علماءسے آگے آنے اور عوام کو بےدار کرنے کی اپیل کی ہے ۔شہروں سے لےکر دےہاتوں تک مےں نشے کے خلاف مہم چلائے جانا وقت کی ضرورت ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر