Latest News

شاکمبری دیوی مندر تک ریلوے لائن تعمیر کی ڈی پی آر تیار، ریلوے محکمہ کی جانب سے سب کچھ ٹھیک رہا تو کچھ سال میں شروع ہوجائے گی ضلع میں نئی ریلوے لائن۔

شاکمبری دیوی مندر تک ریلوے لائن تعمیر کی ڈی پی آر تیار، ریلوے محکمہ کی جانب سے سب کچھ ٹھیک رہا تو کچھ سال میں شروع ہوجائے گی ضلع میں نئی ریلوے لائن۔
سہارنپور: سمیر چودھری۔
سب کچھ ٹھیک رہا تو آنے والے کچھ سالوںمیں ضلع سہارنپور کو شا کمبری دیوی مندر تک ٹرین کی سہولت مل سکتی ہے ۔ محکمہ ریلوے نے شا کمبری دیوی کے مندر تک ریلوے لائن تعمیرکرنے کی ڈی پی آر ”تفصیلی اسکیم رپورٹ “تیار کرلی ہے ۔ انبالہ روڈ پرواقع پلکھنی کو جنکشن بناکر یہاں سے شاہ کمبری دیوی مندر تک نئی ریلوے لائن تعمیر کی جائے گی ۔ چلکانہ بہٹ ہوکر شاکمبری دیوی تک ٹرینوں کی آمد ورفت شروع کی جائے گی۔ تقریباً 40کلو میٹر تک تعمیر ہونے والی اس نئی ریلوے لائن پر 6اسٹیشن تعمیر کئے جائیں گے اس میں تقریباً پانچ ہزار کروڑ روپے تک کا خرچ ہوگا ۔ سہارنپور سے شاکمبری دیوی مندر تک ٹرین چلانے کا مطالبہ گزشتہ کئی سالوں سے کیا جارہا ہے، سابق وزیر ریل منوج سنہا کے وقت میں بھی یہ مطالبہ کیا گیا تھا ، گزشتہ جولائی میں وزیر ریل اشونی وشنو ضلع سہارنپور میں دو روزہ دورہ پر آئے تھے اور وہ شا کمبری دیوی کے درشن کرنے کے لئے بھی گئے تھے ، اس وقت بھی وزیر مملکت کنور برجیش سنگھ اور شہر اسمبلی رکن راجیو گمبر نے وزیر ریل سے شا کمبری دیوی تک ریلوے لائن کی تعمیر کا مطالبہ اٹھایا تھا، اس وقت وزیر ریل نے بتایا تھا کہ اس اسکیم پر غور وخوض کیا جارہا ہے۔ سہارنپور سے شا ہ کمبری اور وہاں سے دہرہ دون تک ریلوے لائن تعمیر کئے جانے کی اسکیم ہے ۔ سہارنپور شہر اسمبلی رکن راجیو گمبر نے بتایا کہ اب محکمہ ریلوے نے اس اسکیم کی ڈی پی آر تیار کرلی ہے ،پلکھنی سے شا کمبری ہوکر دہرہ دون کے ہرّا والا تک نئی ریلوے لائن تعمیر کئے جانے کی اسکیم ہے ، اُدھر ڈی پی آر کے مطابق سہارنپور کے اسٹیشن پلکھنی کو جنکشن بناکر نئی ریلوے لائن کو شاکمبری اور وہاں سے دہرہ دون کے ہرّا والا تک تعمیر کئے جانے کی اسکیم ہے جو تقریباً 81.25کلو میٹر ہے ۔ پہلے مرحلہ میں پلکھنی سے شا کمبری دیوی 40.65کلو میٹر تک نئی ریلوے لائن تعمیر کی جائے گی۔ اس کے بعد شاکمبری دیوی سے ہرّا والا تک 40.60کلو میٹر ریلوے لائن تعمیر کئے جانے کی تجویز ہے۔ پلکھنی کے علاوہ ہرّا والا میں بھی جنکشن بنایا جائے گا اور سہارنپور کے پلکھنی اسٹیشن سے لے کر شاکمبری اور ہرّا والا تک تعمیرہونے والی ریلوے لائن الیکٹرک لائن بنائی جائے گی جس پر بجلی سے چلنے والی ٹرینوں کی رفتار 100کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی ۔ ڈی پی آر کے مطابق اس نئی ریلوے لائن کی تعمیر میں تقریباً پانچ سال کا وقت لگے گا ،پہلے مرحلے میں پلکھنی سے شاکمبری دیوی اور دوسرے مرحلہ میں شاکمبری دیوی سے دہرہ دون کے ہرّا والا تک ریلوے لائن کی تعمیر کرائے جانے کی تجویز ہے۔ اس سلسلہ میں بی جے پی سہارنپورشہر کے اسمبلی رکن راجیو گمبر نے بتایا کہ سہارنپور سے شاکمبری دیوی مندر ہوکر دہرہ دون تک ریلوے لائن تعمیر کئے جانے کا مطالبہ کئی سالوں سے کیا جارہا ہے ، گزشتہ جولائی میں سہارنپور دورہ پر آئے وزیر ریل اشونی وشنو کے سامنے بھی یہ مطالبہ رکھا گیا تھا، اب محکمہ ریلوے نے اس نئی ریلوے لائن کی ڈی پی آر تیار کرلی ہے ۔ اگلے ماہ وزیر ریل دوبارہ ضلع سہارنپور کا دورہ کریں گے اور اس اسکیم کا اعلان بھی کیا جاسکتاہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر