Latest News

دارالعلوم زکریا دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی شریف خان قاسمی کو صدمہ، والدہ کا انتقال۔

دارالعلوم زکریا دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی شریف خان قاسمی کو صدمہ، والدہ کا انتقال۔
دیوبند: سمیر چودھری۔
شفیق الامت حضرت مولانا شفیق خان صاحب کی اہلیہ اور ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم زکریا دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی شریف خان قاسمی کی والدہ کا علالت کے باعث تقریباً 90 سال کی عمر میں تمل ناڈو کے سیلم میں انتقال ہوگیا۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔
مرحومہ کے انتقال کی خبر دیوبند پہنچتے ہی یہاں علمی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی اور نامور علمائے کرام و سرکردہ شخصیات نے مولانا مفتی شریف خان صاحب کی رہائش گاہ محلہ پٹھانپوره دیوبند پہنچ کر تعزیت مسنونہ کا اظہار کیا۔
مرحومہ انتہائی نیک طبیعت، صوم و صلوۃ کے پابند اور غریب پرور خاتون تھیں، مرحومہ کی پوری زندگی بچوں کی تعلیم و تربیت اور اصلاح خواتین میں گزری ہے۔ مرحومہ گزشتہ کافی دنوں سے صاحب فراش تھیں لیکن نماز روزہ اور تسبیحات کا معمول بدستور جاری تھا۔ مرحومہ تمل ناڈو کی سیلم میں حضرت مولانا شفیق خان صاحب کے ذریعہ قائم کردہ مدرسہ مظاہر العلوم کے ذمہ داران اپنے دوسرے بیٹوں مولانا انیس الرحمن اور مفتی ابو الکلام کے ساتھ سیلم میں مقیم تھیں۔ جہاں آج صبح ساڑھے آٹھ بجے انہوں نے آخری سانس لی، ان کے انتقال کی خبر جیسے ہی دیوبند پہنچی تو یہاں علمی حلقوں کا ماحول غمگین ہوگیا اور نامور علماء کرام و سرکردہ شخصیات نے مفتی شریف خان سے اظہار غم کرتے ہوئے تعزیت مسنونہ پیش کی۔
 جیسے ہی یہ اطلاع دارالعلوم زکریا دیوبند میں پہنچی تو وہاں اساتذہ اور طلباء نے قرآن خوانی کرکے مرحومہ کے لیے دعائے ایصال ثواب کرتے ہوئے حضرت مہتمم صاحب کو تعزیت مسنونہ پیش کی۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر