Latest News

مولانا محمود مدنی دارالعلوم دیوبند کی مجلس شوریٰ کے رُکن منتخب۔

مولانا محمود مدنی دارالعلوم دیوبند کی مجلس شوریٰ کے رُکن منتخب۔
دیوبند: اسلامی تعلیم کے مرکزی ادارہ دارالعلوم دیوبند کی مجلس شوریٰ نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے جمعیۃ علماء ہند کے صدر اور سابق رکن پارلیمنٹ مولانا محمود مدنی کو شوریٰ کا رکن نامزد کیاہے۔ دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے اس کی تصدیق کی ہے۔

پیر کے روز سے ادارے کے گیسٹ ہاؤس میں جاری شوریٰ کے تین روزہ اجلاس میں منگل کی شام بعد نمازمغرب منعقد چوتھی نشست میں شوریٰ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے جمعیۃ علماء ہند کے سربراہ اور سابق رکن پارلیمنٹ مولانا محمود مدنی کو دارالعلوم دیوبند کی مجلسِ شوریٰ کا رکن منتخب کیا ہے۔
دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے ’’دیوبند ٹائمز‘‘ سے بات کرتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ شوریٰ کے ایک رکن کی جگہ خالی تھی جس پر مولانا محمود مدنی کو متفقہ طور پر شوریٰ کا رکن منتخب کیا گیا ہے۔

رضوان سلمانی/سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر