Latest News

سابق ایم ایل سی حاجی اقبال کا چوتھا بیٹا واجد بھی گرفتار، دہلی ایئرپورٹ سے سہارنپور پولیس نے پکڑا۔

سابق ایم ایل سی حاجی اقبال کا چوتھا بیٹا واجد بھی گرفتار، دہلی ایئرپورٹ سے سہارنپور پولیس نے پکڑا۔
سہارنپور: سمیر چودھری۔
پولیس نے ایک بار پھر سابق ایم ایل سی حاجی اقبال اور ان کے اہل خانہ کے خلاف شکنجہ کس دیا ہے۔ پولیس نے حاجی اقبال کے بڑے بیٹے واجد کو بھی گرفتار کر لیا۔ واجد دہلی سے دبئی جانے کی تیاری میں تھا ،اسی دوران واجد کو پولیس ٹیم نے دہلی ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔سابق ایم ایل سی حاجی اقبال کی مشکلات کم نہیں ہو رہی ہیں۔ اب تک پولیس ان کے خاندان کے ایک درجن سے زائد افراد اور رشتہ داروں کو جیل بھیج چکی ہے۔ 
بدھ کو پولیس نے حاجی اقبال کے بڑے بیٹے واجد کو گرفتار کر لیا۔ واجد اجتماعی عصمت دری، دھوکہ دہی سمیت درجن بھر مقدمات میں مفرور تھا۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ واجد دہلی ایئرپورٹ سے فلائٹ لے کر دبئی فرار ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔ جیسے ہی پولیس ٹیم کو اس کی اطلاع ملی، واجد کے لئے پولیس نے فیلڈنگ لگادی گئی، دہلی ایئرپورٹ پر داخل ہونے سے پہلے ہی واجد کو گرفتار کر لیا گیا۔ سہارنپور پولیس واجد کو ساتھ لیکرسہارنپور پہنچی، جہاں اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ 
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل پولیس سابق ایم ایل سی حاجی اقبال کے بیٹے جاوید، عالیشان، افضل اور چھوٹے بھائی سابق ایم ایل سی محمود علی کے علاوہ حاجی اقبال کے بھتیجے کو گرفتار کرچکی ہے، اتنا ہی نہیں سہارنپور پولیس نے حاجی اقبال پر پچاس ہزار روپیہ کے انعام کا اعلان کیا ہوا ہے ،لیکن وہ ابھی تک پولیس گرفت سے باہر ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر