Latest News

دیوبند میں سڑک حادثہ میں بی جے پی لیڈر کی موت، خاتون سمیت چار شدید زخمی۔

دیوبند میں سڑک حادثہ میں بی جے پی لیڈر کی موت، خاتون سمیت چار شدید زخمی۔
دیوبند: سمیر چودھری۔
ایک سڑک حادثہ میں ایک بی جے پی لیڈر کی دردناک موت واقع ہوگئی ۔تیز رفتار کار اور پکپ کی آمنے سامنے کی زبردست ٹکر سے بی جے پی لیڈر کی موت واقع ہوگئی جبکہ دونوں گاڑیوں میں سوار چار افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے جنہیں پولیس نے علاج کے لئے دیوبند کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق آج صبح اسٹیٹ ہائی وے پر سائی دھام کے نزدیک سہارنپور سے مظفرنگر کی جانب سے جارہی پکپ گاڑی اور سامنے سے آرہی میرٹھ کے رہنے والے بی جے پی لیڈر کی سیوفٹ کار کی آمنے سامنے کی زبردست ٹکر ہوگئی جس میں دونوں گاڑیاں بری طرح سے خستہ حال ہوگئیں ۔حادثہ میں پکپ میں سوار تین افراد جبکہ سیوفٹ کار میں سوار دو افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے ۔اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے دونوں گاڑیوں میں پھنسے زخمیوں کو راہ گیروں کی مدد سے باہر نکالا اور سرکاری اسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے میرٹھ کے رہنے والے بی جے پی ضلع کمیٹی کے رکن 35سالہ گورو چوہان ولد چیتن پال ساکن پلو پورم دلہیڑہ ضلع میرٹھ کو مردہ قرار دیدیا وہیں اس کے ساتھی یش چوہان اور پکپ میں سوار ستیش ولد مام چند ساکن گاو ¿ں کھتولی تھانہ ناگل اس کی بیوی لکھمیری اور ڈرائیور قیوم ولد نوشاد ساکن سلیم پور ضلع بارہ بنکی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہائر سینٹر ریفر کردیا گیا۔
پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور حادثہ میں جاں بحق ہونے والے گورو چوہان کے اہل خانہ کو اس حادثہ کی اطلاع دی پولیس نے بتایاکہ اس حادثہ کے سلسلہ میں ضروری قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر