Latest News

گڑھوں میں تبدیل ہوا دیوبند کا ریلوے روڈ، عیدگاہ روڈ بھی خستہ حالی کاشکار، میونسپل بورڈ کے پاس مرمت کے لئے بھی نہیں ہے بجٹ۔

گڑھوں میں تبدیل ہوا دیوبند کا ریلوے روڈ، عیدگاہ روڈ بھی خستہ حالی کاشکار، میونسپل بورڈ کے پاس مرمت کے لئے بھی نہیں ہے بجٹ۔
دیوبند:سمیر چودھری۔
شہرکا مصروف ترین ریلوے روڈ میونسپل بورڈ کی غفلت کے باعث گہرے گڑھوں میں تبدیل ہو گیا ہے۔ جس کی وجہ سے ریلوے اسٹیشن آنے والے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس روڈ پر کئی تعلیمی ادارے اور کالونیاں بھی ہیں۔ سڑک کی خرابی کے باعث طلباءاور عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑرہاہے۔میونسپل کونسل کے خالی خزانے کی وجہ سے شہر میں ترقیاتی کاموں پر بریک لگ گیا ہے۔ جس کی وجہ سے حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں۔ شہر میں چاروں طرف سڑکیں خستہ حالی کا شکار ہیں، جن کی مرمت کے لیے بھی بلدیہ کے پاس پیسے نہیں ہیں۔ اس میں سب سے بری حالت خستہ حال ریلوے روڈ اور عیدگاہ روڈ کی ہے۔ جن میں گہرے گڑھے بن چکے ہیں۔ یہی نہیں گڑھوں سے نکلنے والے بجری کی وجہ سے لوگ حادثات کا شکار ہو رہے ہیں۔ ریلوے اسٹیشن، صنعتی اور تعلیمی اداروں کے علاوہ کئی کالونیاں بھی مذکورہ روڈ پر آتی ہیں۔ سڑک ٹوٹنے کے باعث لوگوں کا یہاں سے گزرنا مشکل ہو رہا ہے۔ کیلاش پورم کے رہنے والے گرجوت سنگھ، مہندر کمار، اروند، رادھے شیام وغیرہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی بار میونسپلٹی سے سڑک کی مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔ لیکن کوئی نوٹس نہیں لے رہا۔ جس کی وجہ سے اس میں گہرے گڑھے بن گئے ہیں۔ انہوں نے ایس ڈی ایم اور میونسپل انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے سڑک کی مرمت کروائی جائے۔ای او ڈاکٹر دھریندر رائے کا کہنا ہے کہ سڑکوں میں پڑے گڑھوں کو بھرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ جلد ہی ریلوے روڈ پر بھی مرمت کا کام شروع کر دیا جائے گا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر