Latest News

اصلاح معاشرہ اور مکاتبی نظام کو منظم بنایا جائے، جمعیۃ علماء سہارنپور کی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں اصلاح معاشرہ کمیٹی تشکیل،اجلاس عام کی تیاریوں کاجائزہ لیا۔

اصلاح معاشرہ اور مکاتبی نظام کو منظم بنایا جائے، جمعیۃ علماء سہارنپور کی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں اصلاح معاشرہ کمیٹی تشکیل،اجلاس عام کی تیاریوں کاجائزہ لیا۔
دیوبند: سمیر چودھری۔
جمعیة علماءضلع سہارنپور کی مجلس عاملہ کی میٹنگ شیخ پورہ قدیم میں واقع دینی ادارہ مدرسہ انوارالعلوم میں منعقد ہوئی،جس میں اصلاح معاشرہ کمیٹی کی تشکیل عمل میں آئی اور مفتی محمد عارف مظاہری کو اتفاق رائے سے کمیٹی کا ضلع کنوینر بنایاگیا۔
اس موقع پر جمعیة یوتھ کلب کی مضبوطی،دینی تعلیمی بورڈ کے تحت چلنے والے مکاتب کو فعال بنانے اوردہلی کے رام لیلا میدان میں منعقد ہونے والے اجلاس عام کی تیاریاں کاجائزہ لیاگیا۔میٹنگ کی صدارت جمعیة علماءہند کے ضلع صدر مولانا ظہور احمد قاسمی نے کی جبکہ ضلع جنرل سیکرٹری و ریاستی سکریٹری سید ذہین احمد نے میٹنگ کا ایجنڈا پیش کیا۔ 
اس موقع پر سید ذہین احمد نے نوجوانوں کی ذہنی اور فکری تربیت کے لئے یوتھ کلب کی مضبوطی پر زور دیا اور کہاکہ ہمیں ضلع میں جمعیۃ یوتھ کلب کو مزید وسیع کرنا ہوگا اور نوجوان بچوں کو اس سے جوڑ کر ان کی ذہنی و فکری تربیت کا فریضہ انجام دینا ہوگا۔انہوں نے دینی تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام چلنے والے مکاتب کو فعال بنانے پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مکاتب تعلیم کی بنیادی کڑی ہے اسلئے ہمیں مکاتب کو فعال بنانے کے لئے ہمہ وقت سرگرم رہنا چاہئے، انہوں نے کہاکہ تعلیمی میدان میں اسی وقت ہماری نسلیں کارہائے نمایاں انجام دے سکتی ہیں جب ان کی بنیاد مضبوط ہوگی، جس کے لئے مکاتب کے ذمہ داران کو بہت محنت و لگن سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ضلع صدر مولانا ظہور احمد قاسمی نے جمعیۃ علماءہند کی تاریخ اور خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ جمعیة علماءہند نے ہمیشہ ملک و ملت کے نازک وقت پر آگے آکر حالات کا مقابلہ کیاہے، موجودہ دور میں بھی ملک میں نفرت کا بازار گرم کیاجارہے ،جس کے خلاف جمعیة علماءہند مسلسل ملک میں امن و ایکتا اوربھائی چارے کو فروغ دینے کے لئے’ سدبھاو ¿نا سنسد ‘کا انعقاد کررہی ہے ،اسلئے ہمیں بھی برادران وطن تک مذہب اسلام کے امن و شانتی اور بھائی چارے کے پیغام کو پہنچانے میں بھرپور تعاون کرنا چاہئے۔ انہوں نے آئندہ 13 نومبر کو دہلی کے رام لیلا میدان میں منعقد ہونے والے اجلاس عام کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس دوران میٹنگ میں سبھی حضرات نے اجلاس کی کامیابی کے متعلق اپنی تجاویز پیش کیں۔ اس دوران اصلاح معاشرہ مہم کے دائرہ کو وسیع کرنے کے لئے باقاعدہ اصلاح معاشرہ کمیٹی کی تشکیل عمل میں آئی اور اتفاق رائے سے جمعیة علماءتحصیل رامپور منیہاران کے صدر مفتی محمد عارف کو اس کا کنوینر بنایا گیا۔ اس موقع پر مفتی محمد عارف مظاہری اور جمعیة علماءہند کے مجلس منتظمہ رکن مولانا شمشیر قاسمی نے بھی اپنے خطاب کے دوران جمعیة علماءہند کی سدبھاونا مہم میں تعاون پر زور دیتے ہوئے آئندہ اجلاس کی کامیابی میں بھرپور شراکت کی اپیل کی ۔ میٹنگ میں عاملہ کے ارکان نے جمعیت علماءکے مذکورہ منصوبے جات اور تنظیم کے استحکام کے لیے جد وجہد کرنے کا عزم کیا۔
اس موقع پر مولانا سرتاج قاسمی صدر جمعیت علماء تحصیل شہر، مولانا مشرف رشیدی نائب صدر جمعیت علماءیوپی، مولانا عبد المنان، قاری دلشاد، قاری ایوب دیوبند، مولانا الطاف رشید، قاری شوقین نکوڑ، مولانا ارشد، مولانا فرقان، حاجی جنید نانوتہ، قاری مکرم رامپور، قاری کلیم انتظار وغیرہ موجود رہے۔ مولانا ظہور احمد قاسمی کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔آخر میں مولانا سرتاج قاسمی نے سبھی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر