Latest News

حافظی بک ڈپو دیوبند کے مالک واصف عثمانی کا اچانک انتقال۔

حافظی بک ڈپو دیوبند کے مالک واصف عثمانی کا اچانک انتقال۔
دیوبند: سمیر چودھری۔
حافظی بک ڈپو دیوبند کے مالک ٹیلیفون ایسکچینج کے سابق ملازم واصف عثمانی کادہلی کے ایک اسپتال میں دوران علاج انتقال ہوگیا۔مرحوم عامر عثمانی کے بڑے بھائی تھے۔ واصف عثمانی کو گزشتہ رات ہارٹ پرابلم کے باعث علاج کے لئے مظفرنگر لے جایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے انکی تشویشناک حالت کو دیکھتے ہوئے دہلی ریفر کر دیا ،دوران علاج علی الصبح ان کاانتقال ہوگیا۔آئندہ 22 اکتوبر کو مرحوم کی بیٹی کی شادی کی تاریخ طے تھی اور شادی کی تیاریاں چل رہی تھیں ، اچانک اس حادثہ وفات سے عزیز و اقارب اور رشتہ داروں نیز متعلقین شدید صدمہ کی حالت میں ہیں۔ مرحوم واصف عثمانی ایک نیک دل اور خوش اخلاق انسان تھے ، وہ سفید مسجد کے متولی بھی تھے ۔ ان کے انتقال پر دارالعلوم وقف کے مہتمم مولانا سفیان قاسمی ، معروف عالم دین مولاناندیم الواجدی، جامعہ امام محمد انور شاہ کے مہتمم مولانا سید احمد خضر شاہ مسعودی ، جامعہ طبیہ دیوبند کے سکریٹری ڈاکٹر انور سعید ، سابق اسمبلی رکن معاویہ علی ، مسلم فنڈ ٹرسٹ کے منیجر سہیل صدیقی، سید آصف حسین، یوپی رابطہ کمیٹی کے سکریٹری ڈاکٹر عبید اقبال عاصم، نگرپالیکا کے سابق چیئرمین انعام قریشی،عارف عثمانی سہارنپور، سینئر صحافی شاہد زبیری، جامع مسجد کے متولی حافظ انور ، مولانا دلشاد قاسمی، عیدگاہ کمیٹی کے سکریٹری محمد انس صدیقی، محمد اعظم نمبردار، فہیم اختر صدیقی، رضوان سلمانی، عارف عثمانی ،ماسٹر ممتاز وغیرہ نے تعزیت مسنونہ پیش کی ۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنّتُ ا لفر دوس میں اعلیٰ ترین مقام عطا فرمائے۔ مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز عصر دارالعلوم دیوبند کے احاطہ مولسری میں مہتمم دارالعلوم دیوبند مفتی ابوالقاسم نعمانی نے ادا کی گئی اور قبرستان قاسمی میں تدفین عمل میں آئی ، نماز جنازہ میں شہر کے سیکڑوں سرکردہ افراد نے شرکت کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر