دیوبند میں این آئی اے اور یوپی اے ٹی ایس کی مشترکہ چھاپہ ماری، ٹیم نے مذہبی مقام کے باہر سے نوجوان کو حراست میں لیا۔
دیوبند: این آئی اے اور یوپی اے ٹی ایس کی مشترکہ ٹیم نے دیوبند میں چھاپہ ماری کر ایک مشتبہ نوجوان کو حراست میں لیا ہے، حالانکہ مقامی حکام کو اس کارروائی کا علم نہیں ہے۔
سنیچر کی شام کو این آئی اے اور یوپی اے ٹی ایس نے مشترکہ ٹیم نے شہر کے محلہ بیرون کوٹلہ، محلہ سرائے پیرزادگان اور محلہ لہسواڑہ سمیت کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹیم نے محلہ بیرن کوٹلہ میں واقع ایک مذہبی مقام کے باہر سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا ہے۔ جس کو ساتھ لیکر ٹیم دیگر مقامات پر گئی۔ تاہم ٹیم کو ان جگہوں سے کچھ نہیں ملا جس کے بعد ٹیم مشتبہ شخص کو اپنے ساتھ لے گئی۔ قیاس لگایا جا رہا ہے کہ جس شخص کو ٹیم ساتھ لے کر گئی ہے وہ بنگلہ دیشی ہے۔ آفیشلی طور پر اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
سی او رام کرن سنگھ کا کہنا ہے کہ انہیں اے ٹی ایس کی کارروائی کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اس بارے میں اے ٹی ایس افسران ہی کچھ بتا سکتے ہیں۔
0 Comments