Latest News

دہلی_سہارنپور کے سفر کو کیا جائیگا آسان، 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑے گیں ٹرینیں، سہارنپور میں ریلوے وزیر کااعلان۔

سہارنپور: سمیر چودھری۔
ضلع میں دو روزہ دورہ پر آئے ریلوے وزیر اشونی ویشنو نے منگل کو سہارنپور میں کہا کہ سہارنپور ریلوے اسٹیشن کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کے لیے آرکیٹیکٹ کا انتخاب کرلیاگیاہے، جلد ہی سہارنپور-نئی دہلی کے درمیان 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹرینیں دوڑیں گیں۔

اس سے قبل پیرروز کے دیوبند میں پہنچے ریلوے وزیر نے دیوبند کو ورلڈ کلاس اسٹیشن بنانے کااعلان کیا تھا، اتنا ہی نہیں یہاںدہلی سہارنپور کے درمیان چلنے والے سپر فاسٹ ایکسپریس کے اسٹاپیج کا اعلان بھی کیاتھا،جس پر آج منگل کے روزسے عمل بھی شروع ہوگیا ۔منگل کے روز ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے سہارنپور میں گرو پرو کے موقع پر سب سے پہلے گرودوارہ روڈ پر گرودوارہ میں پوجا کی۔ اس کے بعد جین باغ کے جین مندر میں پوجاکی۔ یہاں سے وہ ریلوے اسٹیشن پہنچے اور ریلوے اسٹیشن پر کاموں کاجائزہ لیا۔
اس کے بعد انہوں نے سرکٹ ہاوس میں صحافیوں سے بات چیت کی۔ جولائی کے مہینے میں سہارنپور پہنچ کر جو وعدے کئے تھے انہیں شمار کراتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہاکہ ہم نے تمام وعدوں کو پورا کردیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ سہارنپور ریلوے اسٹیشن کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اس کے لیے آرکٹیکٹ کا انتخاب کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ خلاصی لائن میں پانی کی نکاسی کا بڑا مسئلہ ہے۔ یہاں ساڑھے چھ کروڑ کی لاگت سے نالہ بنایا جا رہا ہے۔ جس کا تعمیراتی کام آئندہ چھ سے آٹھ ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔اسی طرح ٹیٹو کالونی میں پارک بنایا جائے گا۔ جس کی صفائی شروع ہو گئی۔ ریلوے سٹیشن پر لفٹ اور ایسکلیٹر لگائے جائیں گے۔ لکڑی پُل کو جدید سہولیات سے آراستہ کیاجائیگا، جس کے لیے 7.50 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے سنگم ایکسپریس کو سہارنپور تک بڑھانے کا بھی اشارہ دیا۔ کار میمو شیڈ کی تعمیر کے لیے 30 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ریلوے کے وزیر نے بتایا کہ میرٹھ ہستینا پور،بجنور ریلوے روٹ کے سروے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ اب اس کی ڈی پی آر کی تیاری کا کام جاری ہے۔ ڈی پی آر کا کام 6 ماہ میں مکمل ہوگا۔ اس کے بعد اس اہم ریل پروجیکٹ کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے گا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر