Latest News

ریل کرائے میں دارالعلوم کے طلباء کو ملنے والی چھوٹ کو ختم کیا جائے، بجرنگ دل نے ریلوے وزیر کو سونپا میمورنڈم۔

دیوبند: بجرنگ دل کے کارکنوں نے مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو کو ایک میمورنڈم سونپا ہے۔ جس میں انہوں نے اسلامی تعلیمی ادارے دارالعلوم دیوبند کے طلباء کو دی جانے والی ٹکٹ کی چھوٹ (کنسیشن) کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بجرنگ دل کے ریاستی کنوینر وکاس تیاگی نے گزشتہ شب کارکنوں کے ساتھ سہارنپور میں قیام پذیر ریلوے وزیر اشونی ویشنو سے ملاقات کی اور انہیں ایک میمورنڈم پیش کیا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ اتر پردیش حکومت کی طرف سے کرائے گئے سروے میں ہزاروں مدارس غیر تسلیم شدہ پائے گئے ہیں۔ دارالعلوم دیوبند بھی غیر تسلیم شدہ ہے۔ کسی غیر تسلیم شدہ ادارے کی حکومت سے کسی قسم کی مدد لینا غیر آئینی ہے۔ جبکہ دارالعلوم کے ہزاروں طلباء طویل عرصے سے ریل کرایوں میں 50 فیصد رعایت حاصل کر رہے ہیں۔ تیاگی نے معاملے کی جانچ کروا کر دی جانے والی چھوٹ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر