Latest News

دیوبند ہائیوے پر بے قابو ٹرک نے سائیکل سوار طلبہ وطالبات کوماری ٹکر، ایک طالبعلم کی موقع پر ہی دردناک موت، دو طالبات شدید طور پر زخمی۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
سہارنپور مظفرنگر اسٹیٹ ہائیوے پر ناگل تھانہ کے تحت بسیڑا گاو ¿ں کے نزدیک تیز رفتار بے قابوٹرک نے ٹیوشن پڑھنے جارہے سائیکل سوار طالبعلم اور اور دو طالبات کو زور دار ٹکر ماردی ،جس میں طالبعلم کی موقع پر ہی دردناک موت ہوگئی جبکہ دونوں طالبات شدید طور پر زخمی ہوگئیں،جن میں سے ایک کی نازک حالت بتائی گئی ہے، حادثہ کے بعد ٹرک ڈرائیور ٹرک سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔موصولہ تفصیل کے مطابق تھانہ ناگل کے گاو ¿ں پہاڑ پور کے رہنے والے گلبہار کا 17 سالہ بیٹا راغب جنتا انٹر کالج ناگل میں 12 ویں کلاس کا طالب علم تھا۔ منگل کی صبح وہ اپنی سائیکل پر سوار ہوکر ٹیوشن پڑھنے جارہاتھا، اس کے ساتھ ہی دوسری سائیکل پر سوار گاو ¿ں کی ہی کاجل سینی اور نکّی سینی بھی ٹیوشن پڑھنے جارہی تھی،جیسے یہ اسٹوڈینٹ اسٹیٹ ہائیوئے پر واقع گاو ¿ں سدھانسر اور بسیڑا کے نزدیک پہنچے تو پیچھے آئے نامعلوم تیز رفتار ٹرک نے دونوں سائیکلوں میں زور دار ٹکر ماردی ،جس کے سبب راغب کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جبکہ دونوں طالبات شدید طورپر زخمی ہوگئی،ساتھ جارہے دیگر طلبہ نے واقعہ کی اطلاع گھروالوں کی دی،جس کے بعد روتے بلکتے اہل خانہ موقع پر پہنچے، وہیں راہگیروں کی مدد سے بلائی گئی 108 ایمبولینس کے ذریعہ تینوں کو ناگل کے سرکاری اسپتال میں بھرتی کرایاگیا،جہاں ڈاکٹر وںنے راغب کو مردہ قراردے دیا، جبکہ طالبات کو ابتدائی طبی امد اد کے ہائر سینٹر ریفرکردیا،بتایا جاتاہے ایک طالبہ کالج سینی کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ طالبعلم کی موت سے اس کے اہل خانہ میں کہرام مچ گیا، دوپہر بعد طالبعلم کی نماز جنازہ ادا کی گئی ،بعد ازیں گاو ¿ں کے قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔ حادثہ کے بابت گھنٹوں ناگل پولیس بے خبر رہی ،بعد میں اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی اور واقعہ کے بابت معلومات حاصل کی۔ وہیں جنتا انٹر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر راج کمار نے طالبعلم کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسکول کی چھٹی کردی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر