Latest News

نرسنگھا نند کے بیان پر راجپوت سماج مشتعل، وزیر اعلیٰ کو بھیجا میمورنڈم،نرسنگھا نند کو 48 گھنٹے کے اندر معافی مانگنے کا انتباہ۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
غازی آباد کے ڈاسنا مندر کے مہنت یتی نرسنگھا نند سرسوتی کی جانب سے پرتھوی راج چوہان اور وزیر اعظم نریندر مودی کے لئے نازیبا الفاظ استعمال کئے جانے پر اکشیتریہ سماج نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ کو ایک میمورنڈم ارسال کیاہے۔ راجپوت چیتنا منچ نے وزیر اعلیٰ اترپردیش سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر یہ شخص 48گھنٹہ کے اندر اپنے دیئے گئے بیان کوواپس نہیں لیتا اور سماج سے معافی نہیں مانگتا تو راجپوت سماج اپنے ہندو سماج کے لئے سخت فیصلہ لینے کو مجبور ہوگا۔ آج راجپوت چیتنامنچ کی جانب سے ایس ڈی ایم سنجیو کمار کی معرفت وزیر اعلیٰ اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ کو ارسال کئے گئے میمورنڈم میںکہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر یتی نرسنگھا نند سرسوتی نام کے شخص کے ذریعہ ایک ویڈیو وائرل کی گئی ہے جس میں اس کی جانب سے ہندو اکشیتریہ سمراٹ پرتھوی راج چوہان کو لے کر غلط بیان بازی کرتے ہوئے انہیں غدار ، قاتل جیسے الفاظ کا استعمال کیاگیا ہے اور ساتھ ہی ہندو سماج کو لے کر بھی غلط بیان بازی کا استعمال کیاگیا ہے۔ جس سے ہندو سماج پوری طرح سے ناراض ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم ہند نریندر مودی کے لئے بھی نازیبا الفاظ کا استعمال کیا ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ ہمارے سماج کے بزرگوں کے لئے اس جیسے افراد جن الفاظ کا استعمال کررہے ہیں اس سے پورا اکشیتریہ سماج کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ۔ میمورنڈم میںکہا گیا ہے کہ آپ کے ذریعہ اس غلط ذہنیت والے شخص کو یہ انتباہ دیتا ہے کہ اگر یہ شخص اپنے ذریعہ کہے گئے بیان کو 48گھنٹہ کے اندر واپس لے کر پورے ہندو سماج سے معافی نہیں مانگتا تو اکشیتریہ سماج اورپورے ہندو سماج کو سخت فیصلہ لینے کو مجبور ہونا پڑے گاجس کی ذمہ داری اس شخص کی ہوگی۔ منچ کے جنرل سکریٹری وکاس پنڈیر نے کہاکہ پرتھوی راج چوہان نے ہمیشہ ہندو سماج کے لئے لڑائی لڑنے کا کام کیا لیکن کچھ افراد اپنی شہرت حاصل کرنے کے لئے بزرگوں کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہیں۔ میمورنڈم دینے والوں میں لوکیش پنڈیر، انوج رانا، مکیش رانا، امت رانا، ابھے پنڈیر، وشال پنڈیر، وکرانت پنڈیر وغیرہ موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر