Latest News

عالمی اہمیت کے سبب دیوبند میں سبھی اہم ٹرینوں کا اسٹاپیج ضروری، دارالعلوم دیوبند کے وفد کا ریلوے سے وزیر سے ملاقات کرکے مطالبہ، اسٹیشین کی تزئین کاری پر ادا کیا شکریہ۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
معروف مرکزی تعلیمی ادارہ دارالعلوم دیوبند کے ایک وفد نے مرکزی وزیر ریل اشونی وشنو سے ملاقات کرکے انہیں ایک میمورنڈم سونپا ، اس دوران وزیر ریل کو دیوبند کی تاریخی اہمیت کو بتاتے ہوئے یہاں مختلف ٹرینوں کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا، ساتھ ہی دیوبند کے ریلوے اسٹیشن کو خوبصورت بنانے کے لئے ڈبل ٹریک کا کام مکمل کرنے اور دیوبند روڑکی ریلوے لائن پر تیز رفتاری سے کام کرنے کے لئے وزیر ریل کا شکریہ اداکیا۔ آج دیوبند پہنچے مرکزی وزیر ریل اشونی وشنو سے صبح ریلوے اسٹیشن پر دارالعلوم دیوبند کے ایک وفد نے ملاقات کرکے ادارہ کے نائب مہتمم مولانا عبدالخالق مدراسی کی جانب سے ایک میمورنڈم سونپا، جس میں وزار ت ریل کا مظفرنگر سے ٹپری تک ڈبل ٹریک کے کام کو مکمل کرنے ،روڑکی دیوبند ریلوے ٹریک پر تیز رفتاری سے کام چلانے اور دیوبند ریلوے اسٹیشن کو خوبصورت بنانے کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا گیا ۔ میمورنڈم میں وزیر ریل کو دیوبند کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا گیا کہ دیوبند ایک مذہبی مقام ہے جہاں دنیا بھر سے ہزاروں بچے تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں اوریہاں پر ہر روز لوگ مذہبی عقیدت کی وجہ سے پہنچتے ہیں اس لئے دیوبند اسٹیشن پر اہم ٹرینوں کا اسٹوپیج ہونا بہت ضروری ہے۔ میمورنڈم میں شہید ایکسپریس کا روٹ ڈائیورژن کرکے دیوبند میرٹھ روٹ پر چلانے، راجیہ رانی ایکسپریس کو وایا دیوبند سے ٹپری تک کرنے ،سنگم ایکسپریس کو سہارنپور اور انبالہ کینٹ تک چلانے اور مختلف اہم ٹرینوں کا دیوبند میں اسٹوپیج کرنے کا مطالبہ کیا گیا جن میں ہری دوار ایکسپریس، گولڈن ٹیمپل ایکسپریس، دہلی سہارنپور سپر فاسٹ ، دہرہ دون شتابدی ایکسپریس، الٰہ آباد اودھم پور ایکسپریس ، باندرہ ہری دوار ایکسپریس ، چندی گڑھ مدورائی ایکسپریس اور اندور چندی گڑھ ایکسپریس کا دیوبند میں اسٹوپیج کرنے کا مطالبہ رکھا گیا ۔ مرکزی وزیر ریل اشونی وشنو نے دارالعلوم دیوبند کے وفد کو دیوبند ریلوے اسٹیشن پر سبھی اہم ٹرینوں کے اسٹوپیج کی یقین دہانی کرائی۔ میمورنڈم دینے والوں میں دارالعلوم دیوبند کے استاذ مفتی اشرف عباس، مفتی محمد اللہ قاسمی، مولانا مقیم الدین اور مولانامسیح اللہ قاسمی موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر