Latest News

دہلی سہارنپور سپر فاسٹ کا کل سے دیوبند میں اسٹاپیج، دارالعلوم دیوبند سمیت مُختلف سماجی تنظیموں کے مطالبے پر وزیرِ ریلوے کا بڑا اعلان۔

دیوبند: پیر کو دیوبند پہنچے مرکزی وزیر ریلوے اشونی وشنو سے دیوبند میں کئی ٹرینوں کو روکنے کے لئے دارالعلوم دیوبند سمیت مختلف تنظیموں نے مطالبہ کیا تھا۔جس کے پیش نظر ریلوے وزیر نے علاقے کے ٹرین مسافروں کو بڑی راحت دی ہے۔ وزارت ریلوے کی جانب سے دہلی سہارنپور سپرفاسٹ 20411 اور 20412 کا نیا شیڈول جاری کرتے ہوئے اس ٹرین کا منگل 8 نومبر سے دیوبند میں اسٹاپیج کا اعلان کیا گیا ہے۔
20411 دہلی سہارنپور سپرفاسٹ روزانہ صبح 9:40 بجے دہلی سے سہارنپور کے لیے روانہ ہوتی ہے جو دوپہر 12:00 بجے دیوبند پہنچے گی اور 20412 سہارنپور سے شام 7:15 پر روانہ ہوگی اور 7:40 بجے دیوبند پہنچے گی۔
ریلوے کوچنگ بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر وویک کمار سنہا کے ذریعہ جاری کردہ حکم میں کہا گیا ہے کہ دہلی سہارنپور سپر فاسٹ کا منگل 8 نومبر 2022 سے دیوبند میں اسٹاپیج ہوگا، حالانکہ اس اسٹاپ کو فی الحال 6 ماہ کے لیے عارضی رکھا گیا ہے۔ اس کی مکمل رپورٹ 5 ماہ میں دیوبند ریلوے اسٹیشن سے مانگی گئی ہے، ٹکٹوں کی فروخت کی بنیاد پر اس آرڈر کو مستقل کیا جائے گا۔

دیوبند میں اس ٹرین کو روکنے سے دہلی سہارنپور جانے والے مسافروں کو کافی راحت ملے گی۔ اس اعلان سے سماجی تنظیموں کے ساتھ بی جے پی لیڈر اور کارکنان بھی خوش ہیں، وہی ریلوے مسافروں نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔
بتادیں کہ پیر کو دیوبند پہنچے ریلوے کے وزیر اشونی وشنو کو شہر کی مختلف تنظیموں بشمول مشہور اسلامی تعلیمی ادارہ دارالعلوم دیوبند نے دیوبند میں کئی ٹرینوں کو روکنے کا مطالبہ کیا تھا، جس کے بعد پیر کو سہارنپور دہلی سپر فاسٹ روکنے کو 8 نومبر سے دیوبند میں روکنے اعلان کیا گیا ہے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر