Latest News

دیوبند کے سابق رکن اسمبلی معاویہ علی کو راحت، عدالت سے ملی ضمانت۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
سابق رکن اسمبلی معاویہ علی کو عدالت سے راحت ملی ہے۔ عدالت نے معاویہ علی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ 

خصوصی جج ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے سابق ایم ایل اے کی درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے انہیں ضمانت دے دی۔فروری 2017 میں دیوبند اسمبلی حلقہ کے سابق رکن معاویہ علی کے خلاف اسمبلی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کے خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس کیس کی سماعت اسپیشل جج ایم پی ایم ایل اے کورٹ میانک پرکاش کی عدالت میں چل رہی تھی۔

اس معاملے میں سابق ایم ایل اے طویل وقت سے غیر حاضر چل رہے تھے۔ ان کے خلاف وارنٹ بھی جاری کیے گئے تھے۔گزشتہ روز وہ عدالت پیش ہوئے جہاں انہیں حراست میں رکھاگیا ،جس کے بعد عدالت نے ان کی ضمانت کی عرضی منظور کرلی۔ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر گلاب سنگھ نے بتایا کہ معاویہ علی کو آج عدالتی حراست میں رکھا گیا تھا۔ سابق ایم ایل اے کی درخواست ضمانت کو قبول کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ ایم پی ایم ایل اے کورٹ میانک پرکاش نے انہیں ضمانت دے دی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر