کوتوالی دیوبند کے گاوں جڑودہ جٹ میں واقع راجواہے سے ایک نامعلوم خاتون کی لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی، اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کا پنچنامہ بھر کر مزید کارروائی شروع کردی ہے، پولیس خاتون کی لاش کی شناخت کررہی ہے،لیکن کافی کوششوںکے بعد بھی اس کی شناخت نہیں ہوسکی تھی۔
موصولہ تفصیل کے مطابق آج پولیس کو دیوبند کوتوالی علاقہ کے گاوں جڑودہ جٹ کے راجواہے میں سے نامعلوم لاش پڑی ہونے کی اطلاع ملی، اطلاع ملنے پرموقع پر پہنچے سی او اور انسپکٹر نے راجواہے سے لاش نکالی ہے، جو کسی نامعلوم خاتون کی ہے، پولیس نے موقع پر لاش کی شناخت کرانے کی کوشش کی لیکن لاش کی شناخت نہیں ہوسکی ،پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر اس کا پنچ نامہ کرکے آگے کی کارروائی شروع کردی،انسپکٹر دیوبند نے بتایا کہ آج دوپہر جڑدوہ راجواہے سے نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی عمر تقریباً 27 سال ہے، انہوں نے بتایا کہ ایسا معلوم ہوتاہے کہ خاتون کی لاش کہیں سے بہہ کر یہاں آئی ہے، انہوں نے بتایاکہ خاتون کی لاش کی شناخت کرانے کی کوشش کی گئی لیکن ابھی تک اس کی پہچان نہیں ہوسکی، پولیس کی خاتون کی شناخت کی کوشش کررہی ہے، انہوں بتایاکہ لاش کا پنچ نامہ کرکے آگے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے، پولیس لاش کی شناخت کی کوششوں میں لگی ہوئی ہے۔
0 Comments