Latest News

دیوبند میں وزیراعلیٰ اجتماعی شادی اسکیم کے تحت مذہبی رسومات کے مطابق سات جوڑوں کی شادی۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
وزیر اعلیٰ اجتماعی شادی اسکیم کے تحت دیوبند بلاک میں سات جوڑوں کی ان کی مذہب رسومات کے مطابق شادی ہوئی، اس دوران سبھی کو ان کی نئی زندگی شروع کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں حکومت کی جانب سے ضروری اشیاءکے ساتھ موبائل فون بھی دیئے گئے۔آج اسٹیٹ ہائیوے پر واقع بلاک دفتر میں وزیر اعلیٰ اجتماعی شادی اسکیم کے تحت علاقے کے سات جوڑوںنے شادی کے بندھن میں بندھ کر نئی زندگی کی شروعات کی ۔ اس دوران چھ شادیاں ہندو رسم و رواج کے مطابق ہوئیں جبکہ ایک جوڑا کا مسلم مذہب کے مطابق نکاح ہوا۔ بلاک دیوبند کے بی ڈی او اعظم علی اور دیگر عملہ نے نئے جوڑوں کو مبارکباد پیش کی۔ اس کے ساتھ سبھی ساتوں جوڑوں کو حکومت کی جانب سے بطور جہیز ضروری سامان دیاگیا، جس میں ایک ہزار پانچ سو روپیہ کی نقدی اور ایک موبائل فون بھی شامل ہے۔بی ڈی او اعظم علی نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ اجتماعی شادی ا سکیم کے تحت آج بلاک دفتر میں سات جوڑوں کی اجتماعی شادی ہوئیں۔ جن میں چھ کی شادی ہندو رسم رواج کے مطابق ہوئی جبکہ ایک جوڑا کا مسلم رسم رواج کے مطابق نکاح ہوا۔ انہوں نے بتایاکہ سبھی نئے جوڑوں کو مبارکباد کے ساتھ بطور جہیز حکومت کی جانب سے ضروری اشیاءدی گئی اور سبھی جوڑوں کو پورے عزت و احترام کے ساتھ روانہ کیاگیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر