Latest News

نشہ اسمگلروں کے خلاف ایس ایس پی سہارنپور نے شروع کیا ’آپریشن وائٹ پاوڈر‘، عوام سے مانگا تعاون، ضلع کو نشہ سے پاک بنانے کی مہم۔

سہارنپور: سمیر چودھری۔
نشہ کے کاروباریوں پر تابڑ توڑ حملے بھی نشہ اسمگلروں کی کمرنہیں توڑ پارہے ہیں اپ پولیس نے نشہ اسمگلروں کے پیر اکھاڑ نے کے لئے ”آپریشن وائٹ پاو ¿ڈر“ شروع کیاہے، آج سے ایس ایس پی سہارنپور ڈاکٹر وپن تاڈا کی قیادت میں اس مہم کا آغاز کیاگیا، اس میں ضلع سہارنپور کی عوام سے تعاون لینے کے لئے موبائل نمبر7839857851 جاری کیاگیا۔
اس نمبر پر نشہ اسمگلروں کی اطلاع دینے والوں کا نام خفیہ رکھاجائیگا، ایس ایس پی سہارنپور وپن تاڈا کے مطابق اس مہم میں تھانہ پولیس کے کسی اہلکار کی شمولیت یا سرپرستی پائے جانے پر پولیس اہلکاروںکے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائیگی، گزشتہ دس سالوں میں سہارنپور ضلع نشہ کاروباریوں کا بڑا ٹھکانہ بن گیاہے، نشہ کاروباریوں نے سہارنپور کی نبض میں نشہ گھول دیاہے، نشہ کاروباریوں کے خلاف چل رہی کارروائی میں اب آپریشن ” وائٹ پاوڈر“ آج سے 30 نومبر تک چلایا جائیگا،اس میں علاقہ کے لوگ جاری کئے گئے موبائل نمبر پر نشہ کے ٹھکانوں کے بارے میں اطلاع دینگے ،اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پر چھاپہ ماری کرے گی، اس مہم میں نشہ کاکاروبار کرنے والوں کی گرفتاری بھی کی جائیگی۔

ایس ایس پی نے بتایاکہ گزشتہ نو ماہ سے 582 نشہ کا کاروبار کرنے والے افراد کی گرفتار ی کی جاچکی ہے، گیارہ افراد کے خلاف گینگسٹر کی کارروائی کی گئی اور چار نشہ کاروباریوں کے گینگ کی نشاندہی کرکے ان پر مقدمہ قائم کیاگیا ہے ، اس کے ساتھ ہی آٹھ لوگوں کی ہشٹری شیٹ کھولی گئی ہے، اس وقت پولیس نشہ کاروباریوں پر بڑی کارروائی کرنے کی تیاری میں ہے، نشہ کے کاروبار میں ملوث بڑے مافیاوں پر تابڑ توڑ کارروائی کے سلسلہ میں پولیس نشہ کاروباریوں کی جائیداد اور پروپرٹی کی بھی تفصیل حاصل کررہی ہے، پولیس اور انتظامیہ آگے چل کر نشہ کاروباریوں کی ناجائز جائیداد پر بلڈوزر چلانے کی پالیسی بھی بنارہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر