Latest News

مفتی رفیع عثمانی کے انتقال پر آستانہ شیخ الہند پر تعزیتی نشست کا انعقاد، حاجی ریاض محمود نے کہا مفتی رفیع عثمانی ایک عظیم علمی شخصیت تھیں۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
مفتی اعظم پاکستان اور دارالعلوم کراچی کے صدر مہتمم مفتی محمد رفیع عثمانی کے سانحہ وفات پر آج یہاں آستانہ شیخ الہند پر ایک تعزیتی نشست کاانعقاد کیاگیا،جس میں حضرت مفتی رفیع عثمانی کے انتقال پر گہرے رنج و الم کااظہار کرتے ہوئے ان کے انتقال کو عالم اسلام کا بڑا نقصان بتایاگیا۔
اس موقع پر نبیر ہ شیخ الہند حاجی ریاض محمود نے اپنے تعزیتی کلمات میں مفتی رفیع عثمانی کے انتقال پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مفتی رفیع عثمانی ایک عظیم علمی شخصیت تھیں،جنہوں نہ صرف پاکستان اور برصغیر بلکہ پورے دنیا میں اسلام کی تبلیغ و اشاعت کا فریضہ انجام دیاہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ خاندان بنیادی طورپر دیوبند کا ہے اور مفتی رفیع عثمانی کی پیدائش 21 جولائی 1936ءکو دیوبند میں ہی ہوئی تھی، یہ خانوادہ حضرت شیخ الہند مولانا محمود حسن دیوبندیؒ سے گہری نسبت اور انسیت رکھتاہے، مفتی شفیع عثمانیؒاور اس کے بعد مفتی رفیع عثمانیؒ و مفتی تقی عثمانی نے ہمیشہ حضرت شیخ الہند ؒ کے خاندان سے اپنی قدیم مراسم کو برقرار رکھا ہے، آج مفتی محمد رفیع عثمانی کے انتقال پر بہت صدمہ ہواہے، اللہ تعالی مرحوم کی جملہ خدمات کو شرف قبولیت بخشے اور ان کی بال بال مغفرت فرمائے، پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے،آمین ۔ انہوں نے کہاکہ تکلیف اس کی گھڑی خاندان شیخ الہند ؒ حضرت مفتی تقی عثمانی اور جملہ پسماندگان کے غم میں برابر کا شریک ہے۔اس دوران قرآن خوانی کرکے دعاءایصال ثواب کا اہتمام کیاگیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر