Latest News

سہارنپور میں ڈیڑھ کروڑ کی اسمیک کے ساتھ تین اسمگلروں کو گرفتار۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) اور سرساوہ پولیس کی مشترکہ ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے نشیلی اشیاءکا کاروبار کرنے والے گروہ کے تین سرگرم ممبران کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان کے پاس سے پولیس نے ڈیڑھ کلو اسمیک برآمد کی ہے ، پولیس کے مطابق بین الاقوامی بازار میں اس کی قیمت تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ ملزمان کے پاس سے پانچ موبائل فون بھی برآمد ہوئے ہیں، جس کی بنیاد پر پولیس گروہ کے دیگر ممبران کی تلاش کررہی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق سرساوہ تھانہ علاقہ کے انچارج دھرمیندر سنگھ نے بتایا کہ گزشتہ رات ایس ٹی ایف میرٹھ یونٹ کے انسپکٹر پرشانت کپل کے ساتھ سرساوہ پولیس نے ایک مخبر کی اطلاع پر نکوڑ روڈ پر گاﺅں احمد پور کے نزدیک دہرہ دون انبالہ نیشنل ہائی وے کے انڈر پاس پر ایک موٹر سائیکل پر تین نوجوانوں کو روک کر حراست میں لیا ، ان کی تلاشی لینے پر ملزمان کے پاس سے ڈیڑھ کلو اسمیک 90ہزار روپے کی نقدی ، پانچ موبائل فون برآمد ہوئے۔ انسپکٹر کے مطابق برآمد اسمیک کی بین الاقوامی بازار میں قیمت تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے بتائی جاری ہے ، گرفتار کئے گئے تینوں ملزمان امت عرف انت ولد کٹار سنگھ،گاﺅں بڈیڑا، رویندر ولد مانگے رام اورکرشن ولد ستیش عرف بھورا ساکن گاﺅں احمد پور تھانہ سرساوہ کو گرفتارکیا گیا ، ان کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے عدالت میں پیش کرکے جیل بھیج دیا گیا۔ تھانہ انچارج نے بتایا کہ ملزمان کے پاس سے برآمد موبائل کو فورینسک جانچ کے لئے بھیج کر ان کے رابطے کی معلومات حاصل کی جارہی ہے جس سے دیگر ملزمان پر بھی شکنجہ کسا جاسکے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر