Latest News

ضیاء الرحمان کی موت کے معاملے میں لڑکی کے والد سمیت چار کے خلاف غیر ارادتاً قتل کا معاملہ درج، پولیس فورس کی موجودگی میں نوجوان کی تدفین، لڑکی کا بھی ہوا انتم سنسکار۔

سہارنپور: سہارنپور کی کوتوالی رام پور منیہاران میں اپنی معشوقہ سے ملنے گئے متوفی نوجوان ضیاء الرحمن کے والد ایوب ساکن اسلام نگر نے لڑکی تنو کے والد جنیشور، چچا مانیشور اور اُنکے کنبہ کے افراد پریانشو و شیوم کے خلاف ضیاء الرحمن کے قتل کی رپورٹ درج کرائی ہے۔
کوتوالی رام پور منیہاران دی گئی تحریر میں ایوب نے الزام لگایا کہ ان کے بیٹے ضیاء الرحمان کو ملزمان نے اپنے گھر بلایا اور پھر ڈنڈوں سے بری طرح مارا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ ایس پی سٹی ابھیمانیو مانگلک نے بتایا کہ نوجوان کی طرف سے لڑکی فریق کے چار افراد کے خلاف غیر ارادتاً قتل کی رپورٹ درج کی گئی ہے۔ لڑکی کی طرف سے ابھی تک شکایت نہیں آئی ہے۔ پولیس تفتیش کر رہی ہے۔
فورس کی موجودگی میں نوجوان کی تدفین۔
گزشتہ شام پوسٹ مارٹم کے بعد جب ضیاء الرحمان اور تنو کی لاشیں گاؤں پہنچیں تو اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔ پولیس اور پی اے سی فورس کی موجودگی میں تنو کی آخری رسومات ادا کی گئی، وہیں ضیاء الرحمان کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ گاؤں میں کشیدگی کو دیکھتے ہوئے تا ہنوز بھاری پولیس فورس تعینات ہے۔

یہتھا معاملہ۔
اسلام نگر گاؤں کا رہائشی ضیاء الرحمان رات کے وقت گاؤں کی ہی رہنے والی تنو کے گھر گیا تھا، جہاں لڑکی کے گھر والوں نے اسے پکڑ کر مارا پیٹا، جسے پولیس نے اسپتال میں داخل کرایا۔ تشویشناک حالت میں اہل خانہ ضیاء الرحمان کو دہرادون کے جولی گرانٹ اسپتال لے جا رہے تھے کہ راستے میں ہی اس نے دم توڑ دیا۔ اس کے بعد تنو نے بھی دوپہر 12 بجے گھر میں پھانسی لگا لی جس سے اس کی ہو گئی۔ وہیں متوفی ضیاء الرحمن کے والد کا الزام ہے کہ ملزمان نے ان کے بیٹے کو اپنے گھر پر بلا کر بری طرح مارا پیٹا، جس سے اس کی موت ہوگئی، ادھر علاقے میں لڑکی کا بھی قتل کیۓ جانے کی چرچا ہے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر