بیٹی بچاو بیٹی پڑھاو مہم کے تحت سری رام کرشن یوگ آشرم انٹر کالج دیوبند کی دو طالبات کو ریاستی حکومت کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا۔
دونوں طالبات نے بورڈ کے امتحان میں ضلع سطح پر اعلیٰ نمبرات سے کامیابی حاصل کی تھی۔یوپی بورڈ کے ہائی اسکول امتحان سال 2022 میں ضلع میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی نمرہ اور چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی انوشکا چوہان کو پانچ پانچ ہزار روپیہ کے چیک ارو اعزازی سند سے نواز کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے بورڈ امتحان میں ممتاز نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والی طالبات کی حوصلہ افزائی کی جارہی ،جس کے تحت دیوبند کے شری رام کرشن یوگ آشرم انٹر کالج دیوبند کی ضلع ٹاپر طالبہ نمرہ اور چوتھا مقام حاصل کرنے والی انوشکا چوہان کو یہ اعزاز دیاگیاہے۔
اسکول ٹیچر ممتا ورما نے بتایا کہ کامیابی حاصل کرنے کے لیے محنت و یکسوئی بہت ضروری ہے۔طالبات کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوںنے سبھی طالبات سے محنت و لگن کو ساتھ تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کی۔ پرنسپل ارون کمار نے تمام طالبات آنے والے امتحانات میں ممتاز کامیاب حاصل کرنے کے لئے محنت کرنے کی نصیحت کی ،انہوں نے اسے کالج کے لئے بڑا عزاز بتایا۔ اس دوران ارون کانتی چکرورتی، ہری موہن، نوین کمار بھسین، رادھے شیام رانا سمیت اسکول کا تمام عملہ موجودرہا۔
0 Comments