Latest News

رہائی فاونڈیشن کی کوششوں سے میاں بیوی کو ملی آزادی، بے قصور ہونے کے باوجود گیارہ سے سال سے تھے جیل میں بند۔

سہارنپور/نئی دہلی: سمیر چودھری۔
سپریم کورٹ کے وکیل عدیل صدیقی کی سربراہی میں قائم ’رہائی فاونڈیشن‘ کے ذریعہ مسلسل ایسے بے قصور قیدیوںکی رہائی کو یقینی بنایاجارہاہے، جو جیلوں کے اندر بند ہیں اور اپنی رہائی کی امید کھوچکے ہیں، اسی کڑی کے تحت جہیز کے معاملہ میں بہو کو زندہ جلانے کے الزام میں گزشتہ گیارہ سالوں سے سہارنپور جیل بند میاں بیوی کو رہائی فاونڈیشن کی صحیح پیروی کے سبب سپریم کورٹ سے رہائی سے ملی ہے۔ 
اس سلسلہ میں سپریم کورٹ کے وکیل اور رہائی فاونڈیشن کے بانی عدیل صدیقی نے بتایا کہ سہارنپور کی دیہات کوتوالی میں مئی 2011ء میں ایک مقدمہ قائم کرایاگیا تھا،جس میں اضافی جہیز کے لئے بہو کو زندہ جلانے کے لئے ساس سسر سمیت ان کے خاندان کئی افراد پر الزام عائد کیاگیا تھا،اس کیس میں غلط پیروی کے سبب میاں بیوی کو جیل ہوئی ،جن کا اس واقعہ میں کوئی قصور ہی نہیں ہے،کیونکہ غلط طریقہ سے رپورٹ فائل کرائی گئی ،جس پر عدالت نے ان کے خلاف فیصلہ سنایا ،یہ جوڑا بے قصور ہونے کے باوجود گزشتہ گیارہ سالوں سے جیل میں بند تھا، جو اپنی رہائی کی امیدکھوچکا تھا، یہ معاملہ رہائی فاو ¿نڈیشن تک پہنچا جہاں فاونڈیشن کے وکلاءکی ٹیم نے اس کیس کو بہت گہرائی سے پڑھا اور تہہ تک پہنچ کر حقیقت نکالی ،جس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ، متوفی کے آخری بیانات،کوتوائی میں درج رپورٹ سمیت تمام پہلوو ¿ں کو گہرائی سے جانچ پرکھ کر نتائج یہ نکلا کہ یہ میاں بیوی اس پوری کیس میں بے قصور ہیں،جنہیں غلط طریقہ سے پھنسایا گیاہے۔ جس کے بعد رہائی فاو ¿نڈیشن نے اس کیس کو سپریم کورٹ میں داخل کیا، جہاں عدالت عظمیٰ میں جسٹس سنجیو کھنہ،ایم ایس بیلا اور ایم ترویدی کی بینچ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے دونوں فریق کو سنا اور کیس کے جملہ دستاویزات اور ثبوت طلب کئے ،جس میں فریق ثانی پورے کیس میں میاں بیوی کو شامل ہونا ثابت نہیں کرسکا ،جس کے بعد رہائی فانڈیشن کی دلائل پر 3 اگست 2022ءکو سپریم کورٹ نے سہارنپورسے تعلق رکھنے والے میاں بیوی کو سہارنپور جیل سے رہا کرنے کا حکم جاری کیا،جس کے بعد ان کے خاندان میں خوشی کا ماحول ہے۔ 
عدیل صدیقی نے بتایاکہ رہائی فاونڈیشن جرائم سے پاک سماج کی تشکیل کے لئے مسلسل کوشاں ہیں اور ایسے بے قصوروں کو رہاکرایاجارہاہے، جو اپنی آزادی کو بھول چکے تھے۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں آزادی کی 75 ویں سالگرہ پر آزادی امرت مہاتسو کے تحت سماج میں ایک ذمہ دار شہری کا کردار اداکرتے ہوئے سماج کو جرائم سے پاک بنائیں اور بے قصوروں کی رہائی و خواتین کو ان کے مساوی حقوق دلانے کے لئے رہائی فانڈیشن کاتعاون کریں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر