Latest News

دیوبند میں وزیر اعلیٰ اسکیم کے تحت مذہبی رسومات کے مطابق ہوئیں 38 جوڑوں کی شادیاں۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
وزیر اعلیٰ اجتماعی شادی اسکیم کے تحت آج بلاک احاطے میں مذہبی رسومات کے مطابق 38 جوڑوں کی شادیاں ہوئیں۔ اس دوران نئے جوڑوں کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں روشن مستقبل اور خوشحال زندگی کی دعاوں سے نوازاگیا۔ 

وزیر اعلیٰ اجتماعی شادی اسکیم کے تحت آج اسٹیٹ ہائیوے پرواقع بلاک دفتر میں 38 جوڑے شادی کے بندھن میں بندھے۔ اس دوران پنڈت کی موجودگی میں 33 جوڑوں نے ہندو رسم و رواج کے مطابق سات پھیرے لئے جبکہ پانچ جوڑوں کا اسلام مذہب کے مطابق قاضی نے نکاح پڑھایا۔ اس دوران بلاک پرمکھ کے نمائندہ وجے تیاگی نے نئے جوڑوں کومبارکباد دیتے ہوئے انہیں خوشحال زندگی اور روشن مستقبل کی دعاوں سے نوازا۔
اس موقع پر سبھی نئے شادی شدہ جوڑوں کو سرکاری اسکیم کے تحت جہیز کی شکل میں ضروری سامان اور موبائل دیاگیا۔ اس موقع پر للت کمار اسسٹنٹ ڈیولپمنٹ آفیسر، اوپیندر سنگھ، انل کمار اسسٹنٹ ڈیولپمنٹ آفیسر، آشو شرما، پردھان ارجن سنگھ مرگپور، سونیت کشیپ، راہل چودھری، موہت اسماعیل پور، پردھان دیویندر سنگھ رانا،پردھان رشی پال کھجوری، موتی پردھان اور بی ڈی سی بابر علی موجودرہے۔ نظامت یتندر کمار دھیمان اور بلاک ڈولپمنٹ آفیسر اعظم علی نے انجام دیئے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر