Latest News

نامور شاعر دانش کمال کے نعتیہ مجموعہ کلام ’پاکیزہ الفاظ‘ کا اجراء۔

سہارنپور: سمیر چودھری۔ 
معروف ادبی تنظیم انجمن عروج و ادب کے زیراہتمام مشہور شاعر دانش کمال سہارنپوری کے نعتیہ کلام پر مبنی کتاب ’’پاکیزہ الفاظ‘‘ کی رسم اجراء انبالہ روڈ پرواقع ہوٹل میں عمل آیا۔سہارنپور کی سرزمین نے اردو ہندی ادب کے نامور شاعروں کو جنم دیا ہے، جنہوں نے ہندی اردو ادب کی بہترین اور دیانتداری سے خدمات انجام دے کر ضلع سہارنپور کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کیا ہے۔ اس وقت معروف شاعر دانش کمال سہارنپوری حمید قریشی اور سادھورام آرزو جیسے نامور شاعروں کی نعت گوئی کے سلسلے کو آگے بڑھارہے ہیں اور انہوں نے نئی نسل کو نعتیہ شاعری سے روشناس کرایا ،آج ان کے نعتیہ کلام کا ’پاکیزہ الفاظ‘ کا اجراء عمل میں آیا۔ سنجیو جھنگران، آسیہ صدیقی، دلبہار ملک اور کشمیری گلوکارہ فوزیہ پروین نے دانش کمال کی شاعرانہ تخلیقات کو اپنی بہترین آواز میں پیش کیا۔ پروگرام میں بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعرڈاکٹر نواز دیوبندی نے نعتیہ شعری مجموعہ کا اجراء کیا اور اپنے خطاب میں شاعر دانش کمال کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج سہارنپور کے ادب میں ایک تاریخی دن ہے۔ کیونکہ آج اردو ادب میں بہت بڑا کام منظر عام پر آیاہے،انہوںنے کہاکہ اردو ادب میںنعتیہ کلام ایک مشکل ترین عمل ہے،مگر دانش کمال اپنے فن کلام سے بہترین مجموعہ کلام پیش کیا۔مہمان خصوصی ایم پی اے حاجی فضل الرحمن نے شہر کے بزرگ شعراء کا حوالہ دیتے ہوئے دانش کمال کی اس ادبی کاوش کو سراہا۔ مہمان خصوصی سابق رکن اسمبلی سنجے گرگ نے کہا سہارنپور ہمیشہ سے محبت کا شہر رہا ہے۔ ہندی اردو ادب نے پورے ملک کو امن و محبت کا راستہ دکھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دانش کمال اور ان جیسے کئی شاعروں کو ملک میں پھیلی نفرت کے خلاف اپنا قلم استعمال کرنا ہو گا۔پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے سابق پرنسپل جلال عمر نے کہا کہ "پاکیزہ الفاظ" خدا اور اس کے آخری رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں لکھا ہوا ایک کلام ہے، جو پوری دنیا کو امن، محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے اور پوری انسانیت کو بھلائی اور انسانیت کی جانب رغبت دلاتاہے۔ پروگرام کی نظامت کرتے ہوئے انجمن علم ادب کے صدر جاوید خان سروہا نے آڈیٹوریم میں موجود حاضرین کا استقبال کیا اور سہارنپور اردو ادب کے سفر پر روشنی ڈالی، ڈاکٹر ریاض النبی نے بھی خطاب کیا۔پروگرام میں خصوصی طور پرمنصور بدر، ڈاکٹر قدسیہ انجم، ڈاکٹر بلال، طارق، امجد خان، شبانہ خان، شبیر شاد، آصف شمسی، اوصاف گڈو، فیاض ندیم، خرم سلطان، الیاس لام، سکندر حیات، انور صابری، حاجی انیس، طاہر قریشی، ناصر خان، عمران قریشی وغیرہ نے شرکت کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر