Latest News

مشتبہ حالات میں گھر سے غائب ہوئی دو لڑکیوں کو پولیس نے کیا برآمد۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
پولیس نے گھر سے مشتبہ حالت میں غائب ہوئی دو لڑکیوں کو آج برآمد کرلیا ہے ، اس دوران ایک نوجوان بھی پولیس کی گرفت میں آیا ہے۔ جب کہ ایک نوجوان پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہوگیا، پولیس کے مطابق لڑکیوں کے اہل خانہ نے دونوں معاملے میں ملزمان کے خلاف اغوا کا مقدمہ قائم کرایا ہوا تھا۔ 
دیوبند کوتوالی علاقہ کے رہنے والے ایک شخص نے اپنی نابالغ لڑکی کو بہلا پھسلاکر لے جانے کے الزام میں گاﺅں گھلولی کے رہنے والے مونو کے خلاف مقدمہ قائم کرایا تھا ، مقدمہ قائم ہونے کے بعد سے ہی پولیس ملزم کی تلاش کررہی تھی ، پولیس کے مطابق مونو کی لوکیشن یمنا نگر میں ملنے کے بعد پولیس نے لڑکی کو یمنا نگر میں واقع مونو کے ماموں دھرم ویر کے گھر سے برآمد کرلیا لیکن اس دوران مونو پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہوگیا۔ 

دوسری جانب گھر سے فرار دوسری لڑکی کو پولیس نے دیوبند میں واقع فلائی اوور کے نزدیک سے برآمد کیا ہے، لڑکی کے والد نے دوسرے فرقہ کے نوجوان پر اس کی لڑکی کو بہلا پھسلاکر لے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے دیوبند تھانہ میں مقدمہ قائم کرایا تھا، پولیس کے مطابق لڑکی محلہ پٹھانپورہ کے رہنے والے ایک نوجوان کے ساتھ کہیں فرار ہونے کی کوشش کررہی تھی ، تبھی پولیس نے لڑکا اور لڑکی کو گرفتار کرلیا اور لڑکی کو میڈیکل معائنہ کے لئے بھیج دیا۔ اس سلسلہ میں تھانہ انچارج ایچ این سنگھ نے بتایا کہ دونوں لڑکیو ںکو عدالت میں پیش کرنے کے بعد ہی اگلی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر