Latest News

انجمنوں کے سالانہ اختتامی پروگراموں کے سلسلے میں دارالعلوم دیوبند نےجاری کی سخت ہدایات، بیرون مہمان کی شرکت پر پابندی، مکالموں کو ڈرامے کی شکل دینے کی بھی طلباء کو نہیں ہوگی اجازت۔

دیوبند: اختتام سال کے موقع پر عالم اسلام کی ممتاز دینی تعلیم گاہ دارالعلوم دیوبند کے طلبہ کی انجمنوں کے اختتامی پروگراموں کے سلسلے میں ادارہ کے مہتممم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کئی سخت ہدایات جاری کی ہیں۔

پیر کو مفتی ابوالقاسم نعمانی کی جانب سے جاری کئے گئے ضروری اعلان میں مجلس شوریٰ کی تجویز کے حوالے سے اختتامی پروگراموں کے سلسلے میں طلبا کو  ضروری نصیحت کی گئی ہے۔ خاص طور پر طلبا کو نصیحت کی گئی ہے کہ اختتامی پروگرام رواں ماہ جمادی الاخر میں مکمل کرلیں اور پروگرام احاطہ دارالعلوم سے باہر نہ کیے جائیں، مائک کا استعمال نہ کیا جائے، ساتھ ہی پروگرام دارالعلوم کے اساتذہ کی سرپرستی میں منعقد کیے جائیں، ان پروگراموں میں کسی بھی دیوبند یا بیرونی مہمان کی شرکت کی اجازت نہ ہوگی، یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ طلباء مکالموں کو ڈرامے کی شکل نہ دیں بلکہ اپنی معروف وضع قطع میں ہی پیش کریں۔ اعلان میں انتباہ دیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے طلبہ سزا کے مستحق ہو نگے۔
ضروری اعلان۔
تمام انجمنوں کے طلبہ عزیز کو مندرجہ ذیل ہدایات دی جاتی ہیں کہ۔۔۔۔

(الف) انجمنوں کے اختتامی پروگرام حسب تجویز مجلس شوری صرف جمادی الاخریٰ کے آغاز سے آواخر تک منعقد کرنے کی اجازت ہے۔ (ب) پروگرام صرف احاطہ دارالعلوم میں کریں۔ پروگرام میں مائک کا استعمال نہ کریں۔ پروگرام دارالعلوم ہی کے کسی استاذ یا کارکن کی سر پرستی میں کریں۔ دیوبند یا بیرون دیوبند سے کسی علمی یا غیر علمی شخصیت کو مدعونہ کریں۔ (ج) پروگرام میں اگر مکالمہ میں پیش کریں تو ڈرامے نہ بنائیں، اپنی معروف وضع قطع میں رہ کر ہی مکالمہ پیش کریں، اس میں غیر شرعی، غیر اخلاقی اور غیر مسلکی مواد نہ ہو۔ (د) پروگرام اپنے سر پرستوں کی تصدیق کے بعد ہی پیش کریں۔ مجلس شوری کی ہدایات کی خلاف ورزی نہ کریں، خلاف ورزی موجب سزا ہوگی۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر