Latest News

سہارنپور کمشنر نے دیئے دوسری ریاستوں اور بیرونِ ممالک سے آنے والے افراد کی کورونا جانچ کے احکامات۔

دیوبند: کمشنر ڈاکٹر لوکیش ایم نے ریاست مہاراشٹر، کرناکٹ، دہلی اور بیرونِ ممالک سے آنے والے افراد کی کورونا جانچ کرانے کے احکامات دئیے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کمشنری کے سبھی ضلع مجسٹریٹ آئی سی سی سی سینٹر کا جائزہ لیں اور انتظامات کو درست کرائیں اور ضروری ادویات کو مہیا کرانے کو یقینی بنائیں۔ کووڈ کے نئے ویرئینٹ کے پھیلاؤ کے پیش نظر کمشنر ڈاکٹر لوکیش ایم نے ڈی آئی جی سدھیر کمار کے ساتھ کمشنری کے تینوں ضلع مجسٹریٹ اور سی ایم او سے آن لائن میٹنگ کی۔ اس دوران کمشنر نے بتایا کہ کووڈ کے نئے ویریئنٹ پہلے ویرئنٹ کے مقابلے میں کئی گنا تیزی سے پھیلنے اور سنگین نتائج آنے کے امکانات ظاہر کئے جارہے ہیں۔ اس کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ آئی سی سی سی سینٹر کا بذات خود جائزہ لے کر سبھی انتظامات درست کرائیں۔ عوام کو سوشل ڈسٹینسنگ پرعمل کرنے،ماسک کے استعمال اور سینیٹائزرکے استعمال پر زور دئیے جانے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ سی ایم او اینٹی بائیٹک ادویات اور ضروری ادویات کی اسٹاک کی ضرورت اور ان کو مہیا کرانے کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ساتھ ہی سی ایم او سبھی سی ایچ سی، پی ایچ سی سینٹر انچارج کے ساتھ میٹنگ کرکے کووڈ پروٹوکول کے مطابق ڈاکٹر سینٹروں کو اپڈیٹ کرتے ہوئے پی پی کٹ، ٹیسٹنگ کٹ، تھرما میٹر، وینٹی لیٹرس، آکسیجن سلینڈر،بیڈ، آکسی میٹر وغیرہ کو مہیا کریں۔ جنرل بخار اور سردی وغیرہ کے مریضوں کی ٹیسٹنگ کے تئیں لاپرواہی نہ برتی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سہارنپور کمشنری کئی ریاستوں کی سرحد سے ملی ہوئی ہے اس لئے یہاں اور زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ بھیڑ بھاڑ والے علاقوں پر صفائی ستھرائی کا خاص دھیان رکھیں کیوں کہ ایسے مقامات پر یہ وائرل تیزی سے پھیلنے کے امکانات رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس ویرئینٹ کو سنجیدگی سے لیں اور کسی قسم کی کوئی لاپرواہی نہ برتیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر