Latest News

بی جے پی حکومت ملک کے آئینی ڈھانچہ کو تباہ کررہی ہے، سہارنپور پہنچی کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کے دوران نسیم الدین صدیقی کا اظہار خیال۔

سہارنپور: سمیر چودھری۔
کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا جمعہ کو سہارنپور پہنچی ،جہاں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے زوردار نعروں کے ساتھ یاترا کا استقبال کیا ،اس دوران بھارتیہ جنتا پارٹی اور بی جے پی حکومت پر عوام مخالف پالیسیوں کے تحت لوگوں کا استحصال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے سخت تنقید کی گئی اور کہاکہ بی جے پی حکومت آئینی ڈھانچے کو تباہ کر رہی ہے۔ آج سب سے پہلے کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کھیم کا سدن پہنچی اور صوبائی سکریٹری نسیم الدین صدیقی کی قیادت میں یہاں جمع ہوئے کانگریسیوں نے یاترا کا زور دار طریقہ سے خیر مقدم کیا۔ 

اس کے بعد یاترا شاردا نگر کی طرف روانہ ہوئی اور وہاں سے انبالہ روڈ سے گھنٹہ گھر ہوتی ہوئی یہ یاترا دہرادون چوک اور پھر وشوکرما چوک پہنچی۔کانگریس کے ضلع صدر چودھری مظفر علی نے بتایا کہ کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا ضلع سہارنپور میں پچیس کلو میٹر تک چلی، انہوں نے بتایاکہ یاترا پیپر مل روڈ سے ہوتے ہوئے شیخ پورہ قدیم پہنچی اور جہاں استقبال کے بعد یاترا آگے کے لئے روانہ ہوگئی۔ اس دوران مختلف مقامات پر کانگریسیوں نے یاترا کا گلپوشی کرکے اور استقبالیہ دے کر پر زور خیر مقدم کیا۔
اس موقع پر کانگریس کے صوبائی سکریٹری نسیم الدین صدیقی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے آئینی ڈھانچے کو نقصان پہنچایا ہے اور اس پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں۔ ملک میں جمہوریت کو ختم کیاجارہاہے، بی جے پی حکومت میں عوام کا زبردست طریقہ سے استحصال کیاجارہاہے، مہنگائی عروج پر ہے، حکومت کے پاس بے روزگاری کا کوئی حل نہیںہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اکثر میڈیا ہاو ¿سز کو بھی دباو میں لے رکھا ہے، بھارت جوڑو یاترا کا مقصد لوگوں میں باہمی محبت، ہم آہنگی اور بھائی چارہ کو برقرار رکھنا ہے۔ 
کانگریس ضلع صدر چودھری مظفر علی نے کہا کہ آنے والا وقت کانگریس کا ہے۔یاترا کا مقصد 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو اقتدار سے بے دخل کرنا اور ملک میں آئینی ڈھانچے کو بچانا او راس کو مضبوط کرنا ہے۔
اس موقع پر سینئر لیڈر و صحافی جاوید صابر ی نے کہاکہ بی جے پی حکومت میں عوام کی آوا ز کو دبایا جارہاہے اور ملک کو توڑنے کی کوششیں ہورہی لیکن کانگریس بھارت جوڑو یاترا شروع کرکے ملک کو مذہب کے نام پر بانٹنے والوں کو منہ توڑ دے رہی ہے، انہوں نے کہاکہ یہ ملک گنگا جمنی تہذیب اور بھائی و ایکتا کا ملک ہے، جہاں سبھی لوگ مل جل کر رہتے ہیں لیکن موجودہ برسر اقتدار پارٹی نے ملک میں نفرت پھیلادی ہے، اسی نفرت کے خاتمہ کے لئے یہ یاترا نکالی جارہی ہے، انہوں نے کہاکہ حکومت آئینی اختیارات کا غلط استعمال کررہی ہے، ملک کی جمہوریت کو ختم کیاجارہاہے، اب بھارت جوڑو یاترا کے تحت کانگریس عوام کو بیدار کرکے ملک کو جوڑنے کا کام کررہی ہے۔ 

اس موقع پر سینئر لیڈر نسیم الدین صدیقی، سابق وزیر ستیش شرما، ڈویزنل انچارج و ریاستی جنرل سکریٹری ڈاکٹر سنجیو شرما، ضلع انچارج گورو بھاٹی، ضلع صدر چودھری مظفر علی، مہانگر صدر ورون شرما، ضلع ترجمان گنیش شرما، سینئر لیڈر و صحالی جاوید صابری، چودھری مہر بان علی ،راحت خلیل ، تنظیم صدیقی ،کانگریس لیڈر اوما بھوشن، ٹیچرس سیل کے ضلع صدر رام نریش شرما، دھرم ویر جین وغیرہ سمیت کافی تعداد میں کانگریسی موجودرہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر