Latest News

کھیل صحت مند زندگی کے ساتھ بہتر مستقبل کا بھی ذریعہ، اسلامیہ ڈگری کالج دیوبند میں پانچ روزہ کھیل مقابلوں کا اختتام۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
کھیل صحت مند زندگی کے حصول کے لئے نہایت ضروری ہے ،کھیل یعنی کوئی بھی ایسا کام جو ہماری ذہنی اور جسمانی نشو ونما میں اہم کردار ادا کرے ،کھیل صرف تفریح کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ جسم کو چاق وچوبند اور صحت مند بنانے کا بھی ذریعہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار اسلامیہ ڈگی کالج کے اسپورٹ انچارج سمت چودھری نے آج یہاں سالانہ کھیل کود مقابلوں کے اختتامی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 
انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہر طلبہ وطالبات کسی نہ کسی کھیل سے ضرور جڑیں۔ انہو ںنے کہا کہ کھیلنے سے دماغ تروتازہ ہوتا ہے اور ایسی قائدانہ صلاحیتوں کو ابھارتا ہے جو کوئی اور چیز نہیں ابھارسکتی۔ 
اگر کھیلنا ہو تو ہمارا جسم بالکل لاغر وکمزور ہوجاتا ہے ۔ بہت سی بیماریاں اس کو گھیر لیتی ہیں اور جلد بڑھاپے کی طرف بڑھنا شروع ہوجاتا ہے اور اس کی خود اعتمادی لڑکھڑانے لگتی ہے۔ کھیل خواہ کسی بھی قسم کے ہو ہر طرح سے انسانی نشو ونما پر اثر ڈالتے ہیں۔ انہو ںنے مقابلہ میں حصہ لینے والے طلبہ وطالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ زندگی میں اپنے آپ کو مقابلوں کے لئے تیار کریں۔ کالج کے پرنسپل نے کہا کہ جو بچہ فزیکل فٹنس کے اصول سے واقف ہو وہ خود کو ہر کھیل کے مطابق ڈھال سکتا ہے اور اس سے اس کی انفرادی اور اجتماعی طور پر کام کرنے کی صلاحیت بھی ظاہر ہوتی ہے۔ کھیل کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی اداروں نے بھی اس میدان میں قدم رکھ دیا ہے، اس لئے اب اسکول وکالج میں جب بچہ قدم رکھتا ہے تو اسے تعلیم کے ساتھ ہی کھیل کی طرف بھی متوجہ کرایا جاتا ہے تاکہ بچہ شروع سے ہی چست اور توانا ہو اور تعلیم پر بھی خوشی سے توجہ دے۔ انہوں نے کھیل مقابلہ میں اچھا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو اعزاز سے نوازا اور طلبہ وطالبات کو کھیلوں سے جڑنے کی صلاح دی۔ واضح ہو کہ اس سال کھیل کود مقابلہ میں والی وال میں وشال کمار کی ٹیم نے ٹرافی حاصل کی ، کھوکھوں مقابلے میں ثانیہ کی ٹیم کامیاب رہی ، جب کہ بیڈ منٹن گرلز گروپ میں صاحبہ، شوٹنگ میں عائشہ خان نے اور 100میٹر کی دوڑ میں عفیفہ نے ٹرافی پر قبضہ کیا۔ لڑکوں کی 100میٹر کی دوڑ میں سوربھ کمار نے کامیابی حاصل کی اور لانگ جمپ میں ارمان نے کامیابی حاصل کی ۔ اس موقع پر اسکول کے چیئرمین عظیم الحق نے سبھی کھلاڑیوں کو مبارک باد دی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر