Latest News

دیوبند کے گاؤں میں ٹریکٹر کے نیچے دب کر معصوم بچہ کی موت۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
دیوبند کے قریبی گاﺅں کھڑنجہ احمد پور میں ٹریکٹر سے نیچے گرکر ایک بچہ زخمی ہوگیا ، زخمی معصوم کولے کر اہل خانہ اسپتال پہنچے، جہاں بچے کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیدیا۔ 
معصوم کی موت سے اہل خانہ میں ماتم پسرا ہوا ہے ۔ موصولہ اطلاع کے مطابق گاﺅں کھڑنجہ احمد پور کے رہنے والے سنیل کی شادی شدہ بیٹی پرینکا اپنے چار سالہ بیٹے آدتیہ سمیت اپنے والد کے گھر آئی ہوئی تھی، آج صبح اس کے والد سنیل کھیت سے کام کرکے واپس آئے اور انہو ںنے ٹریکٹر گھر کے باہر کھڑا کردیا ، اس دوران معصوم آدتیہ اور اس کے ماموں کا ہم عمر بیٹا کاویانش کھیلتے کھیلتے ٹریکٹر پر چڑھ گیا، اچانک آدتیہ ٹریکٹر سے نیچے گرگیااور وہ ٹریکٹر اور روٹر کے درمیان پھنس کر زخمی ہوگیا ، حادثہ کے بعد آدتیہ کی والدہ سمیت اہل خانہ گھر کے باہر آئے اور ٹریکٹر وروٹر کے درمیان پھنسے معصوم آدتیہ کو باہر نکالتے ہوئے اسے فوراً اسپتال لے گئے، علاج کے دوان ڈاکٹروں نے معصوم بچے کو مردہ قرار دیدیا۔ بچے کی موت سے اہل خانہ میں کہرام مچ گیا ، بتایاجاتاہے کہ ٹریکٹر میںلگی چابی کو بچے نے گھمادیا جس سے جھٹکے کے ساتھ ٹریکٹر اسٹارٹ ہونے کی وجہ سے آدتیہ نیچے جا گرا اور یہ حادثہ رونماہوا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر