Latest News

ریلوے بجلی لائن سے ٹچ ہوکر ٹرک میں لگی بھیانک آگ، گھنٹوں کی مشقت کے بعد پایاگیا آگ پر قابو، آگ کے شعلے دیکھ کر موقع پر جمع ہوئی لوگوں کی بھیڑ۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
ٹائیر سے بھرا ٹرک اچانک ریلوے کی بجلی لائن سے ٹچ ہوگیا،جس میں اچانک آگ لگ گئی،اور دیکھتے ہی دیکھتے ٹرک کا پچھلہ حصہ پوری طرح جل کر راکھ ہوگیا، اس حادثہ سے جہاں موقع پرجام کی صورتحال بن گئی وہیں ریلوے ٹریفک بھی متاثر ہوا۔
تفصیل کے مطابق جامعہ طبیہ دیوبند کی جانب سے جانے والے پرانے ٹائیروں بھرا ٹرک جیسے ہی قاسم پورہ ریلوے پھاٹک سے گزرا تو اچانک ریلوے کی بجلی لائن سے ٹچ ہوجانے پر اس میں زبردست آگ بھڑک اٹھی ۔پھاٹک پار کرتے ہی ٹرک ڈرائیور کو جیسے ہی آگ لگ جانے کی خبر ہوئی تو اس نے دانشمندی کا ثبو ت دیتے ہوئے ٹرک کے اگلے حصہ کو الگ کرلیا لیکن اس دوران ٹرک میں بھرے پرانے ٹائر وں سے آگ کے شعلے بھڑک اٹھے البتہ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، لیکن ڈرائیور موقع سے ٹرک کا اگلہ حصہ لیکر فرار ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور فائر برگیڈ کی گاڑیوں نے گھنٹوں کی مشقت کے بعد بہ مشکل آگ پر قابو پایا ۔وہیں دوسری جانب ریلوے کی الیکٹریشین کی ٹیم نے متاثرہ بجلی لائن کو درست کیا ۔آگ کے شعلے اتنے زبردست تھے کہ گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا جاسکا جس کی وجہ سے بائی پاس کی آمد ورفت کافی دیر تک متاثر ہوئی۔

اس کے علاوہ دونوں جانب سے آنے والی ٹرینوں کو بھی کچھ دیر کے لئے دونوں جانب کے ریلوے اسٹیشنوں پر روکے رکھا گیا ۔ٹرک میں لگنے والی آگ کی وجہ سے موقع پر لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جارہی ہیں ،ٹرک کس کا ہے اور کہاں سے کہاں جارہاہے تھا، ڈرائیور کون ہے ،اس کا پتہ لگایاجارہاہے۔ آگ اتنی زبردست تھی کہ پورا علاقہ کالے دھوئیں سے بھر گیا ۔بڑی تعداد میں شہر اور دیہی علاقہ کے لوگ موقع پر پہنچ گئے اور آگ لگنے کی وجوہات معلوم کرتے رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر