سرزمین دیو بند میں آل انڈیا حفظ قرات اکیڈمی دہلی کے زیر اہتمام اور الحرمین فارما وآل انڈیا قرآن فاﺅنڈیشن کے اشتراک سے ایک مسابقہ حفظ قرآن کا انعقاد کیا جارہاہے۔ اس سلسلہ میں کنوینر مسابقہ مفتی محمد طارق قاسمی ڈائریکٹر آل انڈیا حفظ قرات اکیڈمی نے بتایاکہ دارالعلوم وقف کے مہتمم مولانا سفیان قاسمی کے زیر سرپرستی مولانا قاری ابوالحسن اعظمی سابق صدر القراءدارالعلوم دیوبند کی زیر صدارت مولانا قاری محمد واصف استاذ حدیث وتفسیر دارالعلوم وقف دیوبند، مولانا قاری اسماعیل بسم اللہ مہتمم جامعہ القرات گجرات کی زیر نگرانی 15 دسمبر بروز جمعرات صبح 9بجے سے رات 9بجے تک عیدگاہ روڈ پر واقع حراءگارڈن میں مسابقہ حفظ قرآن کریم منعقد کیا جارہاہے۔
جس میں ملک کے مختلف صوبوں سے 50حفاظ کرام شرکت کرکے اپنی مسحور کن تلاوت سے سامعین کو محظوظ فرمائیں گے۔ انہوںنے بتایاکہ اس مسابقہ میں شرکت کے لئے 10سال کی عمر تک کے تقریباً 4ہزار حفاظ کرام نے پورے ملک سے فارم بھرے تھے، پہلے مرحلہ میں مقامی سطح پر ان کے درمیان مسابقہ کرایا گیا ، ان میں سے 10بہترین حفاظ کرام ہر صوبہ سے منتخب کئے گئے ، پھر دوسرے مرحلہ میں ان منتخب حفاظ کا بذریعہ ویڈیو آن لائن امتحان لیا گیا ۔ ان میں سے پہلی تین پوزیشن والوں کو ہر صوبہ سے شرکت کا حق دار قرار دیا گیا ۔ انہوںنے بتایا کہ مسابقہ میں پہلا انعام عمرہ، دوسرا انعام 31ہزار روپیہ ، تیسرا انعام 21ہزار روپیہ مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مسابقہ میں قاری محمد واصف، قاری آفتاب احمد، قاری اقرار احمد، قاری ثناءاللہ، قاری عبدالحق، قاری محمد عاقل حکم کے فرائض انجام دیں گے۔ جب کہ امان اللہ خان دہلی مختار احمد دہلی، ذاکر خان دہلی، صبور احمد دہلی، محمد طارق دہلی، معاویہ علی دیوبند، حافظ محمود محمد دہلی، حاجی مہر بان دہلی، ایم ودود ساجد دہلی، مہمان ذی وقار کے طور پر شرکت کریں گے۔
0 Comments