Latest News

سہارنپور میں پولیس کپتان نے نشے کے خلاف چلائی مہم تو پولیس اہلکاروں کے زیرِ سایہ ہونے لگی منشیات کی اسمگلنگ، اب ایس ایس پی نے بٹھائی خفیہ جانچ۔

سہارنپور: سمیر چودھری۔
سہارنپور ضلع میں ایک طرف تو گزشتہ دو ہفتہ سے منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف آپریشن وائٹ پاﺅڈر چلایا جارہا ہے ، وہیں دوسری طرف لوگوں نے ایس ایس پی سہارنپور سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ صاحب یہاں تو آپ کی پولیس ہی نشیلی اشیاءفروخت کرارہی ہے۔ اس شکایت کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ایس ایس پی ڈاکٹر وپن تاڑا نے 15پولیس اہلکاروں کے خلاف خفیہ جانچ بٹھادی ہے۔ 
اب ان کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا جائے گا، دراصل ایس ایس پی سہارنپور ڈاکٹر وپن تاڑا کی ہدایت پر ضلع سہارنپور میں آپریشن وائٹ پاﺅڈر مہم شروع کی گئی ، اس کے لئے پولیس کی جانب سے منشیات کا کاروبار کرنے والوں کی اطلاع دینے کے لئے موبائل فون نمبربھی جاری کیا گیا تھا ، اطلاع دینے والے افراد کانام پوشیدہ رکھے گئے ، اطلاعات کی بنیاد پر پولیس نے منشیات کاکاروبار کرنے والوں کو گرفتار کیا۔ اس کے علاوہ 15سے زائد پولیس اہلکاروں کے نام بھی لوگوں نے اعلیٰ افسران کو بتائے جو منشیات کا کاروبار کرنے والوں کی سرپرستی کررہے تھے ، ان پر الزام عائد ہوا کہ کاروباریوں کی اطلاع ہونے کے باوجود بھی ان پولیس اہلکاروں کی جانب سے منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے جس کے بعد یہ پولیس اہلکار ایس ایس پی سہارنپور ڈاکٹر وپن تاڑا کے راڈار پر آگئے ۔ ایس ایس پی نے خفیہ طریقہ سے تحقیق شروع کردی جس کے لئے 4پولیس ٹیموں کو بھی لگایا گیا ہے۔ ان پولیس اہلکاروں کو اب ایس ایس پی کی جانب سے نوٹس جاری کئے جارہے ہیں اور ان سے جواب طلب کیاجارہا ہے ۔ ایس ایس پی سہارنپور کی جانب سے ان پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمہ کی جانب سے کارروائی کی تیاری کی جارہی ہے ۔ ایسے پولیس اہلکاروں کے نام حکومت کو بھیجے جارہے ہیں، 

وہیں ذرائع کے مطابق ان کے خلاف رپورٹ بھی درج کی جائے گی ۔ اس سلسلہ میں ایس ایس پی ڈاکٹر وپن تاڑا کا کہنا ہے کہ پولیس نے مہم چلاکر کئی منشیات کا کاروبار کرنے والوں کو گرفتار کیا ہے ، بہت سے پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی شکایتیں موصول ہوئی ہیں جن کی جانچ شروع کردی گئی ہے ، جلد ہی ان پر کارروائی ہوگی۔ ان کو نوٹس بھیج کر طلب بھی کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 14روز آپریش وائٹ پاﺅڈر مہم چلی ،پولیس کے پاس 126فون کال آئی، جن میں 102منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے نام سامنے آئے جس میں پولیس نے 66 ملزمان کو گرفتار کیا۔ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کی سرپرستی کرنے والے 15سے زائد پولیس اہلکاروں کی شکایت ملی ہے ، گرفتار کئے گئے افراد کے پاس سے چرس ، اسمیک، ڈوڈہ ، پوست، نشیلی گولیاں، انجکشن سمیت بڑی تعداد میں نشے کی اشیاءبرآمد ہوئی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر