Latest News

عالمی یومِ اقلیتی حقوق کے موقع پر سہارنپور میں "تعارفی سیمینار" کا انعقاد۔

سہارنپور: ملی تعلیمی ٹرسٹ و انجمن حمایتِ اسلام کے زیرِ اہتمام جامعۃالطیبات حبیب گڑھ میں عالمی یومِ اقلیتی حقوق کے موقع پر "تعارفی سیمینار" منعقد ہوا، جس کی صدارت آل انڈیا دینی مدارس بورڈ کے آل انڈیا چیئرمین مولانا محمد یعقوب بلند شہری نے کی. 
اس موقع پر سیمینار کے کنوینر ضلع اقلیتی فلاح و بہبود افسر بھرت لعل گوڈ نے محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود حکومت اترپردیش کے ذریعہ چلائی جا رہی اسکیموں روشنی ڈالی اور مدرسوں کے تعلیمی معیار کو اچھا بنانے پر زور دیا۔
پروگرام میں گروسنگھ سبھا گردوارہ ریلوے روڈ کے سینئر نائب صدر سردار درجیت سنگھ کوچر, سردار پرمیندر سنگھ کوہلی, اکشے کمار جین نائب صدر شری دگمبر جین پنچایتی مندر جین باغ, الحاج فضل الرحمن نانکوی, قاری محمد مقیم سرساوہ وغیرہ سمیت مختلف مدرسوں و اسکولوں کے ذمہ داران, اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی. نظامت مفتی عطاءالرحمٰن جمیل قاسمی نانکوی صدر انجمن حمایتِ اسلام نے کی.

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر