Latest News

دیوبند میں نشیڑی نے کی مذہبی مقام کو نقصان پہنچانے کی کوشش، لوگوں نے پکڑ کر پولیس کو سونپا، کشیدگی کے سبب پولیس تعینات۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
دیر رات نشہ میں دھت ایک نوجوان دیوبند میں اسٹیٹ ہائی وے پر واقع ایک مذہبی مقام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ تاہم اس دوران قریب میں موجود لوگوں نے نوجوان کو موقع سے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ لیکن واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پولیس کو تعینات کر دیا گیا۔
ہفتہ کی رات تقریباً دس بجے ایک دوسرے فرقہ کا نوجوان نشہ میں دھت ہوکر اسٹیٹ ہائیوے پر واقع بالمیکی بستی کے باہر مذہبی مقام پر پہنچا اور وہاں لگی ریلنگ پر لاٹھیاں مارنے لگا، ریلنگ پر ڈنڈوں کی آواز سن کر آس پاس کے لوگوں نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کو موقع پر ہی پکڑ لیا۔ وہاں لوگوں کی بھیڑ جمع دیکھ کر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور نوجوان کو بھیڑ سے اپنی تحویل میں لے لیا۔نشہ میںدھت نوجوان کا تعلق دوسرے فرقہ سے ہونے کے سبب ماحول کشیدگی پھیل گئی تھی اور موقع پر کافی بھیڑ جمع ہوگئی تھی، جس کے بعد پولیس نے لوگوںکو سمجھاتے ہوئے گھر بھیجا۔ اس دوران موقع پر پہنچے بی جے پی لیڈر گجراج رانا نے پولیس سے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ انتخابات سے قبل شہر میں فرقہ وارانہ ماحول کو خراب کرنے کی دانستہ سازش کی جارہی ہے۔
کوتوالی انچارج ایچ این سنگھ نے بتایا کہ نشے کی حالت میں نوجوان نے ماحول خراب کرنے کی کوشش کی۔ جسے پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ اس کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ انہوںنے بتایا کہ شہر میں امن وامان برقرار ہے اور صورتحال مکمل طور پرمعمول کے مطابق ہے۔پولیس نے ملزم کی پہچان مظفرنگر کے نوجوان کے طورپر کی ،جس کے امن تحلیل کی دفعات کے تحت جیل بھیج دیاگیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر