Latest News

دیوبند میں ٹریکٹر کی ٹرالی کی زد میں آکر بائک سوار کی موت، دو خواتین شدید طورپر زخمی، ہائر سینٹر ریفر۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
دیوبند۔روڑکی روڈ پر ہاشم پورہ گاوں کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار شخص کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جب کہ دو خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔ جنہیں سرکاری اسپتال سے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہائر سینٹر ریفر کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ضلع اسپتال بھیج دیا۔جمعہ کی شام علاقہ کے گاوں مرگپورکا رہنے والا کرن پال (55) گاوں کی ہی دو خواتین کے ساتھ دیوبند سے گاوں واپس جارہا تھا۔ وہ بذریعہ بائک جیسے ہی ہاشم پورہ گاوں کے نزدیک پہنچا توسامنے سے آئی تیز رفتار مٹی سے بھری ٹریکٹر ٹرالی نے اس کی بائک میں ٹکر مار دی۔جس میں کرن پال کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جبکہ دونوں خواتین زخمی ہوگئیں۔ تاہم موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی بھی بے قابو ہوکر سڑک پر پلٹ گئی۔ اس دوران ایک شدید زخمی خاتون کو سی ایچ سی سے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہائر کیئر سینٹر ریفر کر دیا گیا۔ 

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچے متوفی کے لواحقین کا رو رو کر برا حال تھا۔ کوتوالی انچارج ایچ این سنگھ نے بتایا کہ واقعہ کے بابت تحریر ابھی تک نہیں ملی ہے، تحریر ملنے کے بعد تحقیقات کے بعد کارروائی کی جائے گی۔ معلومات کے مطابق پولیس نے ٹریکٹر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کرن پال کو دونوں خواتین منگلور پولیس چوکی کے قریب ملی تھی، گاوں کی ہونے کی وجہ سے کرن پال نے انہیں اپنی بائک پر بٹھا لیا تھا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر